اسلام آباد (این این آئی)وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے خیبر پختونخوا میں عبایا کو لازمی قرار دیئے جانے کا حکم نامہ منسوخ کرنے پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ حجاب فیصلے کو واپس بحال کرنے کیلئے وزیراعظم اور وزیراعلیٰ سے بات کرونگا،سکول کی بچیوں کیلئے حجاب لازمی قراردینا احسن اقدام، عین اسلامی ومدنی ریاست وآئین کے مطابق ہے۔وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے خیبر پختونخوا میں عبایا کو لازمی قرار دیئے جانے کا حکم نامہ
منسوخ کرنے پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔سوشل میڈیا پر جاری بیان میں انہوں نے خیبر پختونخوا کے سیکریٹری تعلیم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخواہ میں سکول کی بچیوں کیلئے حجاب کو لازمی قرار دینا احسن اقدام ہے اور عین اسلام اور مدنی ریاست و آئین کے مطابق ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کو عجلت میں واپس لینے کے اقدام سے میں متفق نہیں، اس فیصلے کو واپس بحال کیا جائے!۔ انہوں نے کہا کہ میں حجاب فیصلے کوواپس بحال کرنے کیلئے وزیراعظم،وزیراعلیٰ سے بات کرونگا