’’نیول چیف نے بھی دشمن کو للکار دیا‘‘ کسی بھی مہم جوئی کی صورت میں منہ توڑ جواب دینے کا اعلان

19  ستمبر‬‮  2019

اسلام آباد (این این آئی) امیر البحر ایڈمرل ظفر محمود نے کہاہے کہ بھارت کا جنونی رویہ خطے کے امن کیلئے بڑا خطرہ ہے،پاک بحریہ دشمن کی کسی بھی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے اور اس کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔ جمعرات کو ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کی جنگی مشقوں شمشیربحر اور ترسیل بحر کی کراچی میں اختتامی تقریب ہوئی۔

جس کے مہمان خصوصی امیرالبحر ایڈمرل ظفر محمود عباسی تھے۔ ترجمان کے مطابق جنگی مشقوں کا مقصد پاک بحریہ کی آپریشنل صلاحیتوں کو نکھارنا تھا۔ نیول چیف نے کہاکہ جنگی مشقوں کا انعقاد آپریشنل حکمت عملی کی جانچ اور بہتری میں انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔انہوں نے کہاکہ بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کے غیر قانونی انضمام کے بعد خطے کے جغرافیائی و سیاسی حالات انتہائی پیچیدہ ہیں۔ نیول چیف نے کہاکہ بھارت کا جنونی رویہ خطے کے امن کے لیے ایک بڑا خطرہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاک بحریہ دشمن کی کسی بھی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے اور اس کے لئے ہمہ وقت تیار ہے۔ امیر البحر نے جنگی مشقوں کے کامیاب انعقاد اور پیش کی جانے والی تجاویز پر اطمینان کا اظہار کیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق مشقوں میں بھرپور شرکت پر نیول چیف نے آرمی، ائیر فورس اور دیگر وزارتوں کے نمائندوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق جنگی مشقوں کی اختتامی تقریب میں تینوں مسلح افواج اور متعلقہ وزارتوں کے سینئر حکام نے شرکت کی۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…