ترک صحافیوں کا لائن آف کنٹرول کا دورہ، بھارتی شیلنگ سے متاثرہ افرادپھٹ پڑے

19  ستمبر‬‮  2019

مظفر آباد(اے این این ) ترک صحافیوں کے 20 رکنی وفد نے لائن آف کنٹرول کے چکوٹھی سیکٹر کا دورہ کرکے بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ سے متاثر ہونے والے شہریوں اور فوجیوں سے ملاقاتیں کیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)اور آزاد جموں و کشمیر حکومت کے پریس انفارمیشن ڈپارٹمنٹ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا کہ وفد کی متاثرین سے ملاقات کے دوران انہیں بتایا گیا کہ بھارتی شیلنگ سے گاؤں کے مکینوں کو جانی و مالی نقصانات ہوئے ہیں۔علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ ‘ہمارے بچے اسکول جانے سے قاصر ہیں اور ہم اپنے زخمی اہلخانہ کو صحت مراکز تک منتقل بھی نہیں کرسکتے کیونکہ بھارتی فوج اسکولوں اور صحت مراکز کو بھی نہیں بخشتی’۔انہوں نے صحافیوں اور بین الاقوامی میڈیا سے اپنی درخواست کو نمایاں کرنے کا کہا۔واپسی پر وفد نے مظفر آباد کے مرکزی پریس کلب کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے مقامی صحافیوں سے صورتحال پر معلومات اکٹھا کیں اور اپنا مشاہدہ بھی بیان کیا۔دورہ کرنے والے میڈیا نمائندگان نے جب سوال کیا کہ کشمیری صحافی ترک میڈیا سے اپنی رپورٹس میں کیا نمایاں کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں تو پریس کلب کے صدر کا کہنا تھا کہ تقسیم ہوئے کشمیر پر اور بھارتی قابض کشمیر میں 5 اگست کے اقدامات کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر توجہ ہونی چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ ‘جہاں کشمیر کا ایک حصہ بھارتی قبضے کی وجہ سے 45 روز سے لاک ڈائون کا سامنا کر رہا ہے اور مواصلاتی نظام بھی مکمل طور پر بند ہے، 24 گھنٹے کرفیو نافذ ہے اور بڑے پیمانے پر گرفتاریاں ہورہی ہیں، وہیں آزاد کشمیر میں نقل و حرکت سمیت بولنے کی آزادی ہے’۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…