سپریم کورٹ نے دہشتگردی کے الزام میں عمرقید کے ملزم کو بری کر دیا ،ملزم افضل کورہا کیوں کیا؟چیف جسٹس نے حکومتی نااہلی بیان کردی

19  ستمبر‬‮  2019

اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ نے دہشت گردی کے الزام میں عمرقید کے ملزم کو بری کر دیا۔ جمعرات کو چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔سپریم کورٹ نے ملزم افضل ملک کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کر دیا۔ٹرائل کورٹ اور ہائی کورٹ نے ملزم افضل ملک کو عمر قید کی سزا سنائی تھی۔2013

میں افضل ملک کو دہشت گردی کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ملزم کی رہائش گاہ سے بڑی مقدار میں بارودی مواد برامد کیا گیا تھا۔ ملزم سے گولہ بارود، ڈیوائسز، ہینڈ گرنیٹ، ریموٹ کنٹرول، خودکش جیکٹ اور دیگر بارودی مواد برآمد کیا گیا تھا۔ وکلاء نے ویڈیو لنک کے ذریعے پشاور رجسٹری سے دلائل دئیے۔ سر کاری وکیل نے کہاکہ پولیس نے ریٹ کر کے ملزم کی راہشگاہ سے ساری چیزیں برآمد کیں۔ سر کاری وکیل نے کہاکہ ملزم کا تعلق کشمیر کی کسی جہادی تنظیم سے تھا، وکیل ملزم نے کہاکہ بارودی مواد کا تعلق ملزم کے ساتھ ثابت نہیں ہو سکا۔ چیف جسٹس نے کہاکہ یہ سرکار دیکھ رہی ہے ناں ، انہوں نے اتنا بڑا دہشت گرد پکڑا آج انکی نااہلی کی وجہ سے بری ہو رہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ گولہ بارود برآمد ہونے کے باوجود سرکار کی ناہلی کی وجہ سے ثابت نہیں ہو سکا۔چیف جسٹس نے کہاکہ بارودی مواد برآمد کرنے کے بعد اسے فوری طور پر سیل نہیں کیا گیا۔چیف جسٹس نے کہاکہ ہم نے قانون کے مطابق فیصلہ کرنا ہے۔عدالت نے کہاکہ برآمد کیا گیا بارودی مواد 19 دن بعد متعلقہ پولیس سٹیشن کے محرر کے حوالے کیا گیا۔عدالت نے کہاکہ بارودی مواد سیل نہ ہونے کی وجہ سے یہ ثابت نہیں کیا جا سکا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…