اسلام آباد (این این آئی) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عوامی فلاح کے لیے کام نہ کرنے والوں کو عہدے سے ہٹا دیا جائے گا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک ٹوئٹ میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ عوامی فلاح کے لیے کام نہ کرنے والوں کو عہدے سے ہٹا دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ قصور واقعے پر سب کا احتساب ہو
گا جبکہ پنجاب پولیس اور صوبائی حکومت نے کارروائی کرتے ہوئے ڈی پی او قصور کو عہدے سے ہٹا دیا ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ ایس پی انویسٹی گیشن قصور کو چارج شیٹ کرتے ہوئے ان کے خلاف بھی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ڈی ایس پی اور ایس ایچ کو معطل کر دیا گیا ہے اور ایڈیشنل آئی جی کو مزید تحقیقات سونپ دی گئی ہیں۔