لاہور( آن لائن )مدینہ ٹائون کے رہائشی کو دوسری شادی کرنا مہنگا پڑ گیا ۔بیوی نے شوہر کو دوسری شادی کرنے کی سخت سزا دی۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ مدینہ ٹائون میں یہ واقعہ پیش آیا ہے جہاں بیوی نے دوسری شادی کرنے پر شوہر کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا اور بعدازاں فرار ہو گئی۔بیوی نے اپنے شوہر چھریوں کے وار کیے جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا۔
ریسکیو نے مذکورہ شخص کو تشویشاناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا۔مذکورہ شخص کی عمر 42 سال بتائی گئی ہے۔ دوسری شادی کرنے پر اکثر ایسے واقعات پیش آتے رہتے ہیں۔شجاع آباد میں بھی دوسری شادی کی اجازت مانگنے پر میاں بیوی میں جھگڑا ہوا گیا تھا ۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ شجاع آباد میں ایک انوکھا واقعہ پیش آیا ہے جہاں دوسری شادی کی اجازت مانگنے پر خاتون نے اپنے شوہر اور نندوں کو پیٹ ڈالا،جس کے بعد سسرالیوں نے بھی خاتون پر تشدد کیا اور اس کے نتیجے میں خاتون بیہوش ہو گئیں۔تاہم پولیس نے خاتون کے شوہر اور دیور کو حراست میں لے لیا تھا۔ واضح رہے اس سے قبل لاہور میں پہلی بیوی سے اجازت لیے بغیر دوسری شادی کرنے والے شخص کو 11 ماہ قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ جبکہ شہری پر دو لاکھ 50 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ۔ شوہر کو سنائی جانے والی سزا پر پہلی بیوی شمیم بی بی نے عدم اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ میرے شوہر کو بہت کم سزا سنائی گئی ہے۔عدالت میں دائر کی جانے والی درخواست میں مذکورہ خاتون نے موقف اپنایا تھا کہ میرے شوہر نے مجھے دھوکہ دیا، مجھ سے جھوٹ بولا اور دوسری شادی کر لی۔ دوسری شادی کرنے کے لیے مجھ سے اجازت نامہ نہیں لیا گیا۔یاد رہے کہ رواں سال اسلام آباد ہائیکورٹ نے دوسری شادی کے خواہشمند افراد کو بری خبر سنائی تھی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے دوسری شادی کے لیے مصالحتی کونسل کی اجازت ضروری قراردے دی تھی۔عدالت نے اپنے فیصلے میں لکھا کہ دوسری شادی کے لیے بیوی سے اجازت کے باوجود مصالحتی کونسل کی اجازت ضروری ہوگی۔ عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ پہلی بیوی کی اجازت کے باوجود مصالحتی کونسل کے انکار کے بعد اگر کوئی شخص شادی کرے گا تواسے دوسری شادی پر سزا ہوگی۔ عدالت نے کہا کہ مسلم فیملی لاز آرڈیننس 1961 کے مطابق اجازت کے بغیر دوسری شادی کرنے والے شخص کو سزا اور جرمانہ ہو گا۔