منگل‬‮ ، 02 جون‬‮ 2026 

نواز شریف ، مریم نواز کی جانب سے پیغام ، حکومت سے ڈیل ۔۔مسلم لیگ نے حتمی پیغام جاری کر دیا

datetime 18  ستمبر‬‮  2019 |

لاہور( این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنمائوںنے کہا ہے کہسیاسی انجینئرنگ ہو رہی ہے ،اگر مریم نواز خاموش ہوتیںتو کیس نہ ہوتے ،حکومت کے خلاف بولنا شروع کیا تو جیل کے اندر کر دیا گیا ،عوامی جذبات بھڑکے ہوئے ہیں اس لئے حکمرانوں کیلئے یہی بہتر ہے کہ دھرنے کی نوبت نہ آنے دیں اور گھر چلے جائیں ،رمضان شوگر ملز کیس کی چار بار تحقیقات ہوئیں ،جے آئی ٹی نے تحقیقات کی ،

پرویز مشرف اور پیپلزپارٹی دور میں اس کی کلین چٹ دی گئی،پولیس کے مرد اہلکار مریم کو لاتے ہیں ،عمران خان تم اپنی بیٹیوں کو پولیس کے دنگل میں لائو گے ؟،متنبہ کرتے ہیں اگر مریم نواز کے لئے راستہ نہ دیا گیا تو قانون کو ہاتھ میں لے لیں گے ۔ احتساب عدالت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنمامحمدزبیر نے کہا کہ عمران خان ریاست مدینہ کے دعویدارہیں جنہوں نے مریم نواز کوکشمیر ریلی پر گرفتار کیا۔نوازشریف اورمریم نواز کی جانب سے پیغام دینا چاہتے ہیں کوئی ڈیل نہیں ہو گی اور وہ ویسے ہی سیاسی سر گرمیاں کریں گے۔نوازشریف کو ویڈیو سکینڈل کے بعد ایک منٹ بھی جیل میں رکھنا ظلم و زیادتی ہے ۔طلال چودھری نے کہا کہ مریم نواز کے خلاف رٹ الیکشن کمیشن میں کی گئی ،سیاسی عہدے پر پیمرا کیسے پابندی لگا سکتا ہے، سچ سن نہیں سکتے اس لئے بلیک آئوٹ کیا یا ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کی مائوں کو انصاف کیا لے کر دیں گے یہاںہماری مائوں بہنوں کو سری نگر کی طرح پابندیوں کا سامنا کرنا پڑ رہاہے ۔عمران نیازی سول آمر ہے اپنی نالائقی چھپانے کیلئے میڈیا کا بلیک آئوٹ کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو نیب کے گٹھ جوڑ سے پابند سلاسل کیا گیا ہے ۔وزیر اعلی عثمان سے اگر ڈینگی پر قابو نہیں ہوتا تو شہباز شریف سے دم کروا لیں ۔ وزیر داخلہ ،وزیر قانون اپنا نہیں صرف بزدار آپ کا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عوامی جذبات بھڑکے ہوئے ہیں اس لئے ان کیلئے یہی بہتر ہے کہ دھرنے کی نوبت نہ آئے اوریہ گھر چلے جائیں ۔ انہوں نے کہا کہ رمضان شوگر ملز کیس کی چار بار تحقیقات ہوئیں ،جے آئی ٹی نے رمضان شوگر ملز کی تحقیقات کی ،پرویز مشرف اور پیپلزپارٹی دور میں کلین چٹ بھی ملی ۔عظمی بخاری نے کہا کہ حکومت کی جانب سے رکاوٹیں کھڑی کرنا اب روایت بن گئی ہے ۔خاتون کولانے کیلئے راستہ نہیں دیاجاتا ،پولیس کے مرد اہلکار مریم کو لاتے ہیں ،وہ تین بار گرنے لگی تھیں،عمران خان تم اپنی بیٹیوں کو پولیس کے دنگل میں لائو گے ؟۔متنبہ کرتے ہیں اگر مریم نواز کے لئے راستہ نہ دیا گیا تو قانون کو ہاتھ میں لے لیں گے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کین کون میں چار دن


کین کون (Cancun) میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…