اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ڈاکخانوں سے ٹوکن ٹیکس وصولی کا کام ختم کرنے کا فیصلہ ۔ آئندہ ماہ سے لاہور سمیت پنجاب بھر میں موٹرسائیکل رکشہ وین اور گاڑیوں سمیت دیگر ٹرانسپورٹ کے ٹوکن ٹیکس کی وصولی صرف اور صرف محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی موٹر رجسٹریشن اتھارٹی کے دفاتر میں ہی کی جائے گی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اس سلسلے میں محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے سمری تیار کرکے پنجاب حکومت
کو بھجوادی ہے اور پاکستان پوسٹ ماسٹر جنرل کو بھی تحریری طور پر آگاہ کردیا گیا ہے۔ ڈائریکٹر جنرل ایکسائز زاہد حسین کا کہنا ہے کہ محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کا تمام سسٹم کمپیوٹرائز ہوچکا ہے اور آن لائن ادائیگی بھی جلد شروع کردی جائے گی۔ ڈاکخانوں میں یہ نظام موجود نہیں ہے اور سارا کام مینول طریقے سے ہورہا تھا جس کی وجہ سے عوام کے ساتھ ساتھ محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کو بھی زیادہ مشکلات کا سامنا تھا۔