تھانہ بنی گالہ کے علاقے سے 12سالہ سجاول لاپتہ،پولیس نے بچے کا سراغ لگا لیا ، جانتے ہیں بچہ کیوں غائب ہوا تھا ؟

18  ستمبر‬‮  2019

اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد میں گمشدگی کی بڑھتے ہوئے واقعات بنی گالہ سے تیرہ سالہ بچہ لاپتہ ہوگیا ،تھانہ بنی گالہ نے درخواست پر کارروائی شروع کردی ۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے علاقہ بنی گالہ سے گزشتہ روز تیرہ سالہ سجاول ولد محمد ظفر دن بارہ بجے لاپتہ ہوگیا بچے نے ہلکے سبز رنگ کے کپڑے پہن رکھے ہیں ،بچے کے والد ریڑھی لگاتا ہے جبکہ والدہ لوگوں کے گھروں میں کام کرکے بچوں کا

پیٹ پالتی ہے لاپتہ ہونے والا تیرہ سالہ سجاول بھی ریڑھی پر اپنے والد کا کام لاج میں ہاتھ بٹاتا ہے ۔گزشتہ روزدن بارہ بجے گھر سے ریڑھی کی طرف گیا مگر ریڑھی پر پہنچا نہ ہی گھر واپس آیا والدین نے تلاش کے بعد تھانہ بنی گالہ کو درخواست دے دی ہے جس پر پولیس بچے کی تلاش میں سرگرداں ہے لاپتہ بچے کے خاندان کا تعلق لودھراں سے ہے وہ محنت مزدوری کے لئے بنی گالہ میں رہائش پذیر ہیں۔‎تاہم تازہ ترین اطلاعات کے مطابق تھانہ بنی گالہ کے علاقے سے لاپتہ ہونے والے 12سالہ سجاول کا پتہ لگا لیا گیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق سجاول بہاولپور جانیوالی بس نمبری LZJ 6359 میں سوار ہے۔پولیس کے مطابق لاپتہ ہونیوالابچہ سجاول بنی گالہ میں فیاض نامی حجام کی دکان پر بطور ملازم کام کرتا تھا۔پولیس کے مطابق سجاول کو دکان کے مالک نے 58000 روپے بجلی کا بل اداکرنے کیلئے دیے جو وہ پیسے لیکر غائب ہو گیا۔پولیس کے مطابق ایس ایچ او تھانہ بنی گالہ کا مسلسل بچے کے چچا اور بس ڈرائیور کے ساتھ رابطے میں ہیں۔پولیس کے مطابق بچے کو کسی شخص نے اغوا نہیں کیا اور نہ کوئی زبردستی لے کر گیا ہے ،بچہ اپنی مرضی سے گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…