ن لیگ ڈیل کی بجائے فضل الرحمن پر پیسہ لگانے کیلئے تیار، جانتے ہیں سرمایہ کاری کی پہلی قسط کب ادا کی جائے گی؟

18  ستمبر‬‮  2019

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی و تجزیہ نگار عارف حمید بھٹی کا کہنا ہے کہ اگر ڈیل نہ ہوئی تو ن لیگ اپنے انوسٹرز کے ذریعے مولانا فضل الرحمن کے جلسوں کو بھرنے کے لیے خاصے انتظامات کرے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمن کے جلسے کے لیے سرمایہ کاری شروع کر دی ہے اور سرمایہ کاری کی پہلی قسط آئندہ ماہ اکتوبر میں مولانا فضل الرحمن تک پہنچائی جائے گی۔عارف حمید بھٹی نے مزید کہا کہ نیب میں ایک شخص بھی ہے جو جیل میں قید لیگی قیادت کی مدد کر رہا ہے،لیکن اگر ڈیل نہ ہوئی تو ن لیگ اپنے انوسٹرز کے ذریعے سے مولانا کے جلسے کو بھرنے کے لیے انتظامات کرے گی ۔دریں اثنا ایک اور نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے معروف صحافی اور تجزیہ کار عارف نظامی نے انکشاف کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کو مولانا فضل الرحمن سے بات کرنے کی اجازت دے دی ہے۔وزیر خارجہ نے وزیراعظم سے کہا ہے کہ انہیں مولانا فضل الرحمن سے بات کرنے کی اجازت دی جائے جس کے بعد عمران خان نے شاہ محمود قریشی کو فضل الرحمن سے بات کرنے کے اختیارات دے دیے ہیں۔ عارف نظامی نے یہ بھی کہا کہ نوازشریف دھرنے کے حامی ہیں لیکن شہباز شریف کا موقف مختلف ہے انھوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ شہبازشریف سمجھتے ہیں اگر پیپلزپارٹی دھرنے میں شریک نہیں ہوتی تو اس کا زیادہ فائدہ نہیں ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر مولانا صاحب 15 لوگ لاکھ لوگ لائے تو پھر حکومت کو گھر چلے جانا چاہیے لیکن ایسا ہوتا نہیں نظر آ رہا۔فضل الرحمن خود اسمبلی میں نہیں اور چاہتے ہیں کہ دوبارہ الیکشن ہوں اور وہ اسمبلی میں آجائیں۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…