چونیاں میں 3 بچوں کا قتل، ورثا اور شہریوں کا تھانہ سٹی کے باہر احتجاج، پتھراؤ،شدید نعرے بازی، پولیس نے بڑا قدم اٹھا لیا

18  ستمبر‬‮  2019

چونیاں (سی پی پی)چونیاں سے 3 بچوں کی لاشیں ملنے کے واقعے پر ورثا اور شہریوں نے تھانہ سٹی کے باہر احتجاج اور پتھرا ؤکیا۔ مظاہرین نے پولیس کے خلاف نعرے بازی کی۔آئی جی پنجاب نے چونیاں واقعہ کی انویسٹی گیشن کے لئے 6 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی۔ کمیٹی میں ڈی پی او قصور عبدالغفار، ایس پی انویسٹی گیشن قصور شہباز الہی، ایس پی قدوس بیگ، اے ایس پی ننکانہ، سی ٹی ڈی اہلکار اور اسپیشل برانچ کا ڈی ایس پی شامل ہیں۔

قصور کمیٹی 3 روز میں ابتدائی رپورٹ آئی جی پنجاب کو پیش کرے گی۔چونیاں میں پولیس نے سرچ آپریشن کرتے ہوئے 12 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا، حراست میں لے گئے افراد کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔ ڈی پی او قصور کا کہنا ہے حراست میں لیے گئے افراد کے خلاف ڈی این اے ٹیسٹ کے بعد قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔یاد رہے گزشتہ روز چونیاں سے تین بچوں کی لاشیں ملی تھیں، بچوں کو 2 ماہ کے دوران اغوا کیا گیا تھا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…