جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

آزادی مارچ،آخر ی وقت میں مولانا فضل الرحمان کیساتھ ن لیگ کیاسلوک کرے گی؟ بڑا دعویٰ کر دیا گیا

datetime 17  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنماو سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان قوم کو بتائیں آزادی مارچ کس کیلئے کر رہے ہیں ، پیپلز پارٹی پہلے ہی شمولیت نہ کرنے کا واضح اعلان کر چکی ہے اور آخر ی وقت میں مسلم لیگ (ن) بھی اس میں شریک نہیں ہو گی ،سابقہ حکمرانوں نے ملک میں جو خرابیاں پیدا کی ہیں

انہیں ایک سال میں ٹھیک نہیں کیا جا سکتا ، نئے قرضے سابقہ قرضوں اور ان پر سود کی ادائیگی کی مد میں ادا ہو رہے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں ملاقات کیلئے آنے والے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ ہمایوں اختر خان نے کہا کہ اقتصادی ٹیم کو وزیر اعظم عمران خان کا اعتماد حاصل ہے انشا اللہ ہم اس ملک کو مسائل کی دلدل سے باہر نکالیں گے ۔ معیشت کے استحکام کیلئے دنیا میں جو سٹینڈرڈ موجود ہیں موجودہ حکومت اس کے مطابق عمل پیرا ہے اور ہماری معیشت میں استحکام آرہا ہے ۔ ملک میں بڑی انڈسٹری کیلئے مشینری امپورٹ ہونا شروع ہو گئی ہے ، تجارتی خسارے میں کمی آئی ہے جبکہ ہماری برآمدات میں بھی اضافہ ہوا ہے اور یہ مثبت اشاریے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے اپنے دور میں انتہائی مہنگے کمرشل قرضے لئے جومعیشت کے سر پر اژدھا بن کر کھڑے ہیں ۔ حکومت ایسے اقدامات اٹھا رہی ہے کہ قرضوں کا حجم کم ہو اور انشا اللہ پانچ سال بعد جب ہماری حکومت مدت پوری کرے گی تو ماضی کے برعکس قرضوں کا بوجھ بڑھنے کی بجائے اس میں کمی ہو گی ۔ انہوں نے کہا کہ اگر مولانا فضل الرحمان کشمیر کیلئے آزادی مارچ کر رہے ہیں تو ہم بھی اس میں شریک ہونے کیلئے تیار ہیں ۔ قوم کو بتائیں وہ آزادی مارچ کس کیلئے کر رہے ہیں ۔ پیپلز پارٹی ان کے آزادی مارچ میں شرکت سے لاتعلقی کر چکی ہے جبکہ و قت آنے پر مسلم لیگ (ن) بھی ان کا ساتھ نہیں دے گی ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے کامیاب سفارتکاری کے ذریعے کشمیر کے مسئلے کو پوری دنیا میں اجاگر کیا ہے اور انشا اللہ بھارت کو اس محاذ پر پسپائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…