اسلام آباد (این این آئی)قومی اسمبلی میں حکومتی رکن نورعالم ملک میں مہنگائی کے خلاف پھٹ پڑے اور کہا ہے کہ جو مہنگائی اور غربت کے خلاف آواز بلند نہیں کرتا اس لکھ لعنت ہو۔ پیر کو ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے نور عالم نے کہاکہ وزیر خزانہ کو اس ایوان میں طلب کریں اور وضاحت لیں۔انہوں نے کہاکہ بتایا جائے کہ بجلی، گیس کھاد،
چینی اور روٹی کیوں مہنگی کی ہے، احتساب کرنا ہے تو درست طریقے سے کریں۔ انہوں نے کہا کہ دو تین لوگوں کا احتساب کرنا ہے تو اس احتساب کو بند کر دیں، نور عالم نے کہاکہ اگر کوئی خاموش رہنے کا کہے گا تو یہ سیٹیں قربان کرکے استعفیٰ دے دیں گے۔بعد ازاں قومی اسمبلی کا اجلاس منگل کی صبح دس بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔