جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

مسئلہ کشمیرپر جے یوآئی ہند کا فتویٰ،صدرآزادکشمیر سردارمسعود خان کا شدیدردعمل،پاکستانی علماء سے بڑا مطالبہ کردیا

datetime 16  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) صدر آزاد کشمیر سر دار مسعو د خان نے پاکستانی علماء پر زور دیا ہے کہ وہ مسئلہ کشمیرپربھارت میں موجودعلماء سے رابطہ کر کے اپنا اثرو رسوخ استعمال کریں،جے یو آئی ہند کے فتویٰ کے مطابق مودی نے جو کیا ہے وہ درست کیا ہے، پاکستانی علما کا مولانا مدنی کو احتجاجی مراسلہ جاری کرنا چاہئے۔ آل پارٹیز کشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر آزاد کشمیر سردار مسعود احمد خان نے کہاکہ مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے میں علما مشائخ نے بڑا کردار ادا کیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ بھارتی جنتا پارٹی اور آر ایس ایس نے ایک اعلان کردیا ہے کہ ہندوستان سے مسلمانوں کو ختم کردینگے۔ انہوں نے کہاکہ آسام سے 20 لاکھ شہریت ختم کرکے یہ اقدام کردیا ہے جبکہ پاکستان کے ٹکڑے ٹکڑے کرنے کا بھی بی جے پی نے اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ بھارت کی جانب سے اعلان جنگ ہوچکا ہے، اب فیصلہ پاکستان نے کرنا ہے جنگ کرنی ہے یا نہیں۔ انہوں نے کہاکہ بیانات سے کب تک کام چلایا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ دنیا کی 7 ارب آبادی میں 2 ارب آبادی مسلمانوں پر مشتمل ہے۔ انہوں نے کہاکہ مودی صرف کشمیری یا ہندوستانی مسلمانوں کے ساتھ نہیں پوری اسلامی دنیا کے ساتھ جنگ کررہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ مودی دلتوں، کھشتریوں، عیسائیوں کے خلاف بھی جنگ کررہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہماری جنگ کسی مذہبی قوم یعنی ہندوؤں کے ساتھ نہیں آر ایس ایس کے نظریے کے خلاف ہے۔ انہوں نے کہاکہ اہل اسلام کسی کی زمین پر قبضے کی خاطر جنگ جو جہاد نہیں کہتا۔ انہوں نے کہاکہ آزاد کشمیر آزاد ہے اور ایک جنگ آزادی کی وجہ سے آزاد ہے، اسے مودی کیسے ری ٹیک کرسکتا ہے؟۔ انہوں نے کہاکہ کشمیری عوام کا آرٹیکل 370 کے ساتھ کوئی لینا دینا نہیں یہ ایک شیطانی سمجھوتہ تھا۔ انہوں نے کہاکہ جے یو آئی ہند نے فتویٰ دیا ہے کہ مودی نے جو کیا ہے وہ درست کیا ہے، اس وقت مولانا مدنی ہندوستان میں ہردل عزیز ہوچکے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستانی علما کو چاہیے کہ وہ ہندوستان میں موجود علماء سے رابطے کرکے اپنا اثرو رسوخ استعمال کریں،اس وقت بھارت میں ایک بڑی سول سوسائٹی مودی کے خلاف اٹھ کھڑی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستانی علما کا مولانا مدنی کو احتجاجی مراسلہ جاری کرنا چاہئے۔سردار مسعود خان نے کہاکہ اگر بھارت پر خود پابندیاں نہیں لگائیں گے تو پھر کس طرح دنیا سے دنیا سے سفارتی اور تجارتی پابندیوں کا مطالبہ کرسکو گے۔ انہوں نے کہاکہ یہ وفا اور بقا کا وقت ہے اس کیلئے کھڑے ہوجاؤ۔ انہوں نے کہاکہ کشمیر سے وفا اور پاکستان کی بقا کا وقت آگیا ہے

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…