اسلام آباد (آن لائن) سابق وزیراعظم نواز شریف کی العزیزیہ ریفرنس میں ہائیکورٹ میں اپیل کی سماعت مقرر ہونے پر کارکنان خوشی سے نہال ہو گئے ہیں‘ کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات نہ کر پانے والے سینکڑوں کارکنان نے دیدار قائد کے لئے اسلام آباد سے باہر جانے کے تمام پروگرام ملتوی کر دیئے ہیں۔ مریم اورنگزیب نے قائد سے ملاقات کے لئے تیاری شروع کر دی ہے۔ انتہائی معتبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی اسلام آباد ہائیکورٹ
میں ممکنہ آمد کے سلسلہ میں مسلم لیگ ذرائع نے بتایا کہ سینکڑوں کارکنان نے آؤٹ آف سٹی جانے کے پروگرام ملتوی کر دیئے ہیں ذرائع کے مطابق کارکنان کا خیال ہے کہ ان کے قائد عدالت میں حاضری کے لئے ضرور آئیں گے دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب نے بھی اپنے تئیں تیاری شروع کر رکھی ہے اور انہوں نے اس سلسلہ میں اپنے چند جانثاران پارٹی ورکرز کو عدالت جانے کی نوید بھی سنائی ہے۔