ہفتہ‬‮ ، 03 مئی‬‮‬‮ 2025 

دسمبر کے بعد حکومت ختم،بلاول زرداری نے دھماکہ خیز قدم اُٹھالیا،کاؤنٹ ڈاؤن شروع

datetime 16  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)دسمبر کے بعد حکومت ختم،بلاول زرداری نے دھماکہ خیز قدم اُٹھالیا،کاؤنٹ ڈاؤن شروع، تفصیلات کے مطابق  پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کا اہم مشاورتی اجلاس کل (بدھ)کو طلب کر لیا۔ پیپلز پارٹی کے سینئر قائدین کا اجلاس بلاول بھٹو زرداری کی زیر صدارت تین بجے زرادری ہاؤس اسلام آباد میں ہوگا۔

ترجمان مصطفی نواز کھوکھر کے مطابق اجلاس میں بلاول بھٹو زرداری پارٹی کی سینئر قیادت سے دسمبر کے بعد حکومت کے خاتمے کی تحریک پر مشاورت کریں گے۔اجلاس میں چیئرمین بلاول بھٹو کی کی رابطہ عوام مہم کے سلسلے میں ملک گیر دورے پر بھی مشاورت کی جائے گی۔ ترجمان کے مطابق پیپلز پارٹی ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر مشاورت کے بعد حتمی لائحہ عمل طے کرے گی۔دریں اثناء رہنما پیپلزپارٹی خورشید شاہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے اٹھارہویں ترمیم کے ذریعے صوبوں اور وفاق کو مضبوط کیا۔ بلاول بھٹو کے آرٹیکل ایک سو انچاس سے متعلق بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا۔ پیپلزپارٹی آرٹیکل ایک سو انچاس کی مخالفت کرتی ہے۔سانگھڑ کی تحصیل جام نواز علی میں خورشید شاہ نے ایم پی اے جام مدد علی سے والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔ اس موقع پر میڈیا نمائندوں سے غیر رسمی  گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آرٹیکل ایک سو انچاس کی سندھ میں کیا ضرورت تھی؟ اس وقت ملک کے حالات خراب ہورہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کراچی میں کچرے کو بہانا بناکر آرٹیکل ایک سو انچاس کے تحت کراچی کا نظام اپنے پاس رکھنا چاہتی ہے۔ اٹھارہویں ترمیم کے تحت وفاق کو کوئی حق حاصل نہیں کہ وہ صوبے میں مداخلت کرے۔خورشید شاہ نے مزید کہا کہ سندھ توڑنے کی ہر شازش کو پیپلزپارٹی ناکام بنائے گی۔

موضوعات:



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…