منگل‬‮ ، 06 اکتوبر‬‮ 2026 

یوم آزادی پاکستان 14اگست کے بجائے 15اگست کو منانے کا معاملہ ،لاہور ہائیکورٹ نے فیصلہ سنا دیا

datetime 16  ستمبر‬‮  2019 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)یوم آزادی پاکستان 14 کے بجائے 15 اگست کو منانے سے متعلق درخواست ناقابل سماعت قرار،نجی ٹی وی کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس مامون رشید نے مقامی شہری محمد حسنین کی درخواست پر سماعت کی۔درخواست گزار کی جانب سے ایڈووکیٹ شہباز اکمل جندران نے دلائل دئیے۔درخواست میں وفاقی حکومت ، وزارت داخلہ، ہائیر ایجوکیشن اور تعلیمی نصاب بورڈ پنجاب کو فریق بنایا گیا تھا۔

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا تھا کہ انڈین انڈی پینڈینس ایکٹ 1947 کے مطابق پاکستان کا یوم آزادی 15 اگست ہے،وفاقی حکومت ، وزارت داخلہ سمیت فریقین قوم کو گمراہ کر رہے ہیں۔عدالت عالیہ حکومت کو پاکستان کا یوم آزادی 14 اگست کی بجائے 15 اگست کو منانے سے متعلق حکم دے اور اس سلسلے میں باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کرے۔لیکن لاہور ہائیکورٹ نے درخواست ناقابل سماعت قرار دیکر مسترد کردی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…