اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ سے سکیورٹی گارڈز کو 13 سال بعد انصاف مل گیا ،سپریم کورٹ نے نجی بنک کے سکیورٹی گارڈز کی درخواست پر سماعت برطرف گارڈز کو واجبات اور اعزاز یہ ادائیگی کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ برطرف 250 گارڈز کو ایک لاکھ 75 ہزار فی کس اعزاز یہ دیا جائے، گارڈز کے دیگر واجب الادا رقم بھی ادا کی جائے۔پیر کو جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے کیس کی
سماعت کی۔ جسٹس منصور علی شاہ نے کہاکہ گارڈز کیساتھ امتیازی سلوک کیوں کیا جا رہا ہے؟ گارڈز کو مراعات سے محروم کرنے کا کوئی جواز نہیں۔جسٹس منصور علی شاہ نے کہاکہ دو ہزار سے زائد ملازمین میں سے صرف گارڈز کو ادائیگی کیوں نہیں ہوئی؟۔ بعد ازاں عدالت نے برطرف گارڈز کو واجبات اور اعزاز یہ ادائیگی کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ برطرف 250 گارڈز کو ایک لاکھ 75 ہزار فی کس اعزاز یہ دیا جائے۔