لاہور (آن لائن)مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کا پنجاب میں ڈینگی کے مریضوں میں ہوش شربا اضافے پر ردعمل میں کہا ہے کہ حکومت کی نااہلی اور نالائقی کی وجہ سے پنجاب میں ایک سال کے دوران ڈینگی کے 1600کیس سامنے آچکے ہیں۔پنجاب میں سب سے زیادہ ڈینگی کے کیسز راولپنڈی،سرگودھا اور لاہور میں سامنے آئے ہیں۔راولپنڈی اور سرگودھا میں ڈینگی لاروا مسلسل نکل رہا ہے۔حکومت کی جانب سے ڈینگی کی افزائش نسل کو روکنے کیلئے کوئی خاطر خواہ اقدامات نہیں اٹھائے جا رہے۔نا اہل حکومت
کے اقتدار میں آنے کے بعد پولیو اور ڈینگی جیسی جان لیوا بیماریوں نے دوبارہ سر اٹھانا شروع کردیا ہے۔وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کی کارکردگی صرف شہباز شریف پر تنقید کرنے تک محدود ہے۔شہباز شریف نے گیارہ ماہ کے دوران پنجاب سے ڈینگی کا مکمل خاتمہ کردیا تھا۔سری لنکا سمیت دنیا کے کئی ممالک ڈینگی کے حیران کن حد تک خاتمے کے بعد شہباز شریف کی تعریف کرنے پر مجبور ہو گئے تھے۔یاسمین راشد پولیو اور ڈینگی کے خطرے سے آگاہ ہونے کے باوجود معاملے کو سنجیدہ نہیں لے رہی۔