سعودی عرب کی آئل تنصیبات پر حملہ اور مقبوضہ کشمیر و فلسطین کی صورتحال پر فوری ہنگامی اسلامی سربراہی کانفرنس کا اجلاس بلایا جائے،مولانا طاہر اشرفی

15  ستمبر‬‮  2019

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب کی آئل تنصیبات پر حملہ اور مقبوضہ کشمیر و فلسطین کی صورتحال پر فوری ہنگامی اسلامی سربراہی کانفرنس کا اجلاس بلایا جائے۔عالم کفر اور اس کے آلہ کار مسلمانوں کے خلاف منظم سازش کے تحت حملہ آور ہیں، مسلمانوں کی وحدت کے مرکز ارض حرمین شریفین مملکت سعودی عرب کے خلاف ہونے والی سازشوں کے خاتمے کا وقت آ گیا ہے ۔

پاکستان اور سعودی عرب مسئلہ کشمیر اور فلسطین پر واضح موقف رکھتے ہیں، حوثی باغی اور ان کے سرپرست دنیا کا امن خطرے میں ڈال رہے ہیں ، مسلمان ارض حرمین شریفین پر ہونے والے حملوں پر خاموش نہیں رہ سکتے ، یہ بات پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین اور سیکرٹری جنرل انٹرنیشنل تنظیم حرمین شریفین کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے جامعہ مسجد معاذ بن جبل میں مختلف مکاتب فکر کے علماء و مشائخ اور ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی،اس موقع پر مولانا عبد الکریم ندیم، مفتی محمد ضیاء مدنی ،علامہ طاہر الحسن ، مولانا اسید الرحمن سعید، مولانا اسعد زکریا، مولانا ابو بکر صابری ، مولانا طاہر عقیل اعوان ، مولانا نعمان حاشر ، مولانا مفتی حفیظ الرحمن ، مولانا محمد اشفاق پتافی ، مولانا نائب خان، مولانا عزیز اکبر قاسمی ، علامہ انوار الحق مجاہد، مولانا سعد اللہ لدھیانوی ، مولانا اظہار الحق ، مولانا حق نواز خالد ، مولانا مفتی عمر فاروق ، مولانا قاضی مطیع اللہ سعیدی اور دیگر علماء بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ ایک منظم سازش کے تحت اسلامی ممالک کو نشانہ بنایا جا رہا ہے ، سعودی عرب کی آئل تنصیبات پر حملے حوثی باغیوں کی پشت پناہی کرنے والی قوتوں کا کام ہے ، سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی صورت فلسطین اور کشمیر کے مسئلہ پر اپنے موقف سے دستبردار نہیں ہوں گے ۔

انہوں نے کہا کہ ارض حرمین شریفین پر مسلسل حملے کسی ایک گروہ کا کام نہیں ہے ، بلکہ یہ ان قوتوں کی سازش ہے جو مسلمانوں کی وحدت اور اتحاد کے مرکز کو نشانہ بنانے کیلئے کوشاں ہیںاور مسلمانوں کی وحدت اور اتحاد کو انتشار میں بدلنا چاہتی ہیں لیکن مسلمان کسی بھی صورت ارض حرمین شریفین کے خلاف جارحیت برداشت نہیں کر سکتے ۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ سعودی عرب میں آئل تنصیبات پر حملوں اور مقبوضہ کشمیر و فلسطین کی صورتحال پر اسلامی تعاون تنظیم او آئی سی کا فوری ہنگامی سربراہی اجلاس بلایا جائے اور حوثی باغیوں اور ان کے سر پرستوں کے خلاف واضح اور متفقہ موقف عملی اقدامات اٹھائے جائیں ، انہوں نے کہا کہ پاکستان علماء کونسل سعودی عرب کی حکومت اور عوام کو مکمل تعاون کایقین دلاتی ہے ، پاکستانی قوم ، حکومت ،علماء ، ارض حرمین شریفین کی سلامتی ، استحکام اور دفاع کیلئے ہر لمحہ سربکف ہے ۔ ہمیں سعودی عرب کی فوج اور سلامتی کے اداروں کی صلاحیتوں پر اعتماد ہے اور مسلمان اپنے مقدسات کے دفاع ، سلامتی اور استحکام کیلئے سعودی عرب کی قیادت اور عوام کے حکم کے منتظر ہیں۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…