منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

میرے شوہر نے سریا رکھا ہوا تھا، سریے سے مارتا پیٹتا تھا میرے بازو توڑے اور پھر ۔۔۔ دارالامان میں پناہ لینے والی خاتون کے حیرت انگیز انکشافات

datetime 15  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد (این این آئی)فیصل آباد میں نشے کے عادی شوہروں کی مار پیٹ سے تنگ آکر دارالامان میں پناہ لینے والی خواتین کی تعداد میں اضافہ ہو نے لگا ۔فیصل آباد میں رواں سال کے آٹھ ماہ میں گھریلو ناچاقی اور تشدد کاشکار 511 خواتین نے دارالامان میں پناہ لی، جن میں سے 300 خواتین ایسی ہیں جہنوں نے نشے میں مبتلا شوہر کی مار پیٹ کی وجہ سے علیحدگی کا فیصلہ کیا تھا۔

فیصل آباد دارالامان میں پناہ لینے والی ایک متاثرہ خاتون کے مطابق اْس کا شوہر مار پیٹ کرتا تھا اور حد سے ذیادہ نشہ کرنے کے ساتھ ساتھ جواء بھی کھیلتا تھا، برداشت سے باہر ہونے پر یہ قدم اٹھایا اور دارالامان میں پناہ لی۔گھریلو تشدد سے پریشان ایک اور خاتون کا کہنا ہے کہ میرے شوہر نے سریا رکھا ہوا تھا، سریے سے مارتا پیٹتا تھا، تین چار مرتبہ اس نے سریے کے ساتھ بازوؤں، کمر اور پاؤں پر بھی مارا تھا۔فیصل آباد کے دارالامان انچارج کا کہنا ہے کہ نشے کے عادی افراد کی مار پیٹ سے تنگ آکر طلاق کے لیے دربدر ہونے والی خواتین کی تعداد دن بہ دن بڑھ رہی ہے۔گھریلو تشدد کرنے والے شوہر نشے کے عادی ہوتے ہیں، سوسائٹی میں یہ وباء بری طرح سے پھیلی ہوئی ہے اور اس کی وجہ سے گھر بھی اجڑ رہے ہیں۔انچارج دارالامان کے مطابق گھریلو تشدد اور خواتین کی ازدواجی زندگی کو جہنم بنانے والی نشے کی عادت کے خلاف حکومت اور سماجی اداروں کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے تاکہ نشے کے عادی مریض اس سے نجات پا کر گھریلو زندگی اور معاشرے کے لیے مثبت کردار ادا کر سکیں۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…