اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وزارت قانون کے چھوٹے ملازمین پر ڈیوٹی کے دوران سمارٹ فون کے استعمال پر پابندی عائد۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزارت قانون کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق وزارت قانون کے گریڈ ایک سے 15 تک کے ملازمین دوران ڈیوٹی
سمارٹ فون استعمال نہیں کر سکیں گے۔ نوٹیفکیشن میں انتباہ جاری کیا گیا ہے کہ جو ملازم اس حکم پر عمل درآمد نہیں کرے گا اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ذرائع کے مطابق اس پابندی کا مقصد حکومت کی جانب سے قانون سازی اور حساس دستاویزات کی چوری کو روکنا ہے۔