منگل‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2025 

مانیکا فیملی کی جی حضوری نہ کرنے پرڈی پی اوپاکپتن کی تبدیلی ریاست مدینہ کی کارکردگی کا دعوی کرنیوالوں پر سوالیہ نشان،مبینہ حکومتی فیصلے پر ن لیگ نے بڑا قدم اٹھا لیا

datetime 14  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) نے کہا ہے کہ ڈی پی او پاکپتن کومانیکا فیملی کو پروٹوکول نہ دینے کی پاداش میں تبدیل کیا گیا ، جس پرپنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں قرارداد جمع کرا دی گئی ۔رکن اسمبلی کنول لیاقت ایڈووکیٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی قراردادکے متن میں کہا گیا ہے کہ حضرت بابا فرید کے عرس کے موقع پر ڈپی او پاکپتن نے مانیکا فیملی کو مطلوبہ پروٹوکول اور ڈیمانڈ کے مطابق وی آئی پی پاسز نہ دئیے جسکی وجہ سے مانیکا فیملی

ڈی پی او سے سخت ناراض تھی۔ڈی پی او کا بڑے خاندان کی جی حضوری نہ کرنے پر تبدیل کیے جانا ریاست مدینہ کی کارکردگی کا دعوی کرنے والوں پر سوالیہ نشان ہے۔حکومتی اداروں کو ذاتی تعلقات اور خاندانوں کی خوشدلی کے لئے استعمال کرنا شرمناک عمل ہے۔پاکپتن میں آے روز ڈی پی اوز کو صرف ایک خاندان کی خوشی اور رضا کے لئے تبدیل کیے جانے کے اقدام قابل مذمت ہے ،مطالبہ ہے کہ اداروں کو بنا ء کسی تسلط کے میرٹ پر کام کرنے کی آزادی دی جائے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



غزوہ ہند


بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…