راولپنڈی (این این آئی)محکمہ کسٹمز نے کارروائی کے دور ان سمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے کروڑوں روپے کا بھارتی سامان بر آمد کرلیا ۔ ذرائع کے مطابق محکمہ کسٹمز نے ایک ہفتے میں دوسری بڑی کارروائیاں کیں ،خفیہ اطلاع پر کسٹم کلیکٹریٹ اسلام آباد نے ڈھوک حسو راولپنڈی میں چھاپہ مارا اور کارروائی کے دوران خفیہ گودام سے کروڑوں روپے کا بھارتی سامان برآمد کرلیا ۔ محکمہ کسٹمز کے مطابق سامان میں بھارتی گٹکا،جعلی سیگریٹ
،بھارتی ڈش رسیور،نسوار ،ٹائر، الیکٹرک ہیٹر،شیمپو بھی شامل ہے۔کلکٹر کسٹمز کے مطابق پکڑے گئے سامان میں غیر ملکی ویل اور الیکٹرانک سامان شامل ہے، پکڑے گئے سامان کی مالیت 6 سے 7 کروڑ روپے ہے۔ایڈیشنل کلیکٹر کسٹمز کے مطابق کارروائی کے نتیجے میں چار سمگلرز گرفتار کر لیے گئے،نیٹورک تک پہنچنے کے لیے ملزمان کے نام خفیہ رکھے گئے ہیں۔ممبر کسٹمز کے مطابق گرفتار ملزمان میں بدنام زمانہ سمگلر سرغنہ کا بیٹا بھی شامل ہے۔