اسلام آباد (این این آئی)موٹروے پولیس نے مسافر بسوں میں بھارتی فلمیں چلانے پر پابندی عائد کردی۔ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق بھارتی فلموں، نفرت انگیز، مذہبی انتشار یا غیراخلاقی مواد پر پابندی لگائی گئی ہے ۔ ذرائع کے مطابق یہ اقدام پاک بھارت کشیدہ صورتحال اور عوام کی جانب سے شکایات پراٹھایا گیا۔
ترجمان موٹروے پولیس نے کہاکہ پابندی سے متعلق تمام ٹرانسپورٹ کمپنیوں کو آگاہ کردیا گیا ہے اور خلاف ورزی کرنے والے کو بھاری جرمانے کا سامنا کرنا ہوگا۔واضح رہے کہ پاک بھارت تعلقات میں کشیدگی کے باعث وفاقی حکومت ملک بھر کے سینما گھروں میں پہلے ہی بھارتی فلموں کی نمائش پرپابندی عائد کرچکی ہے۔