پشاور(آن لائن)فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے خام لوہے پرفیڈرل ایکسائز ڈیوٹی 47ہزار روپے فی ٹن سے بڑھا کر 71ہزار روپے فی ٹن کردیا ہے جاری ہونے والے ایس آر او نمبر 992کے مطابق خام لوہے پر 71ہزار فی ٹن کے حساب سے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی عائد کردی ہیں جبکہ اس کے ساتھ ہی ایک اور ایس آر او نمبر 993جاری کر کے 29جون 2019کو جاری ہونے والے
ایس آر او نمبر 697منسوخ کردیا ہے جس میں خام لوہے پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی 47ہزار روپے فی ٹن مقرر کی گئی تھی نئے ایس آراو میں لوہے و سٹیل کی منصوعات پرسابق فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی برقرار رکھی گئی ہے جو سٹیل بار پر 83ہزار روپے فی ٹن، سٹیل بلٹ پر 74ہزار روپے فی ٹن جبکہ سٹیل بالا اور شپ پلیٹ پر 72ہزار روپے فی ٹن ہے۔