جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

”سندھو دیش“ بنانے کا اعلان،بلاول زرداری کے مبینہ بیان پر پیپلزپارٹی کا حیرت انگیز ردعمل سامنے آگیا

datetime 13  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) صوبائی وزیر بلدیات، ہاسنگ و ٹان پلاننگ، جنگلات و مذہبی امور سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سندھو دیش کی بات نہیں کی، ان کے حوالے سے غلط پروپیگنڈا کیا جارہا ہے وہ وفاق پر پورا یقین رکھتے ہیں، وہ چاروں صوبوں کی زنجیر شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے صاحبزادے ہیں کبھی بھی اس قسم کی باتیں نہیں کرسکتے۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے آج سندھ اسمبلی میں میڈیا کارنر پر بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ وزیر بلدیات نے کہا کہ اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی پارٹی کے سینئر رہنما ہیں، قیادت کو ان پر پورا یقین ہے، عوام اور پارٹی کے لیے ان کی قربانیاں ہیں اور ان سے منسوب تمام باتیں من گھڑت اور گمراہ کن ہیں۔ اس وقت  سرحدوں پر جو حالات ہیں انکے تناظر میں تمام سیاستدانوں کو ملکی یکجہتی، بھائی چارگی اور پاک مسلح افواج  کی ہمت اور حوصلہ بڑھانے والی باتیں کرنا چاہیے اور شہدا کے گھر والوں سے یکجہتی اور محبت  کا اظہار کرنا چاہیے۔ پی ٹی آئی والے اپنی نااہلی کو چھپانے کے لیے الٹی سیدھی باتیں کررہے ہیں، جی ڈی اے کو سلام کرتے ہیں جنھوں نے فروغ نسیم کی باتوں سے لاتعلقی کا اظہار کیا ہے اور اس حوالے سے پیر پگارہ کے شکرگذار ہیں۔ فروغ نسیم ایم کیو ایم کی ذہنیت سے بات کررہے ہیں اور جلد ہی کمیٹی کی سربراہی سے انھیں فارغ کردیا جائے گا۔ فہمیدہ مرزا نے جو باتیں کی ہیں جی ڈی اے کی قیادت ان سے پوچھ گچھ کرے گی اور جواب طلب کرے گی۔ عمران خان اگر کراچی کو فنڈز دیتے ہیں تو خوش آمدید کریں گے لیکن انھوں نے جو پچھلے اعلانات کیے پہلے انھیں تو پورا کریں اور اپنا وعدہ وفا  توکرلیں۔ سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ فروغ نسیم جس کمیٹی میں شامل ہونگے پیپلز پارٹی ہرگز اس کمیٹی میں شریک نہیں ہوگی۔ صوبائی وزیر نے کہاکہ ہر اسمبلی ممبر کا استحقاق ہے کہ وہ اسمبلی اجلاس میں شرکت کرے۔

فریال ٹالپر پر صرف الزامات ہیں جن کی بنا پر ان سے امتیازی سلوک برتا جارہا ہے  اور انھیں اسمبلی اجلاس میں شرکت کرنے کی اجازت نہیں دی جارہی۔ وفاقی حکومت کا دہرہ معیار ہے اپنی پارٹی کے لیے کچھ اور پیپلز پارٹی کے لیے کچھ اور ہے۔ عوام اور کراچی شہر کی بہتری کے لیے جو بھی کام کرے گا اس کو سپورٹ کریں گے۔ وزیر بلدیات نے کہا کہ موجودہ ریلوے کے وزیر کے دور میں ٹرین کے جتنے حادثات ہوئے ہیں ان کی مثال نہیں ملتی۔ میئر کراچی کو اس لیے سپورٹ کیا کہ انھوں نے برسات کے موقع پر دن رات کام کیا،محنت کی اور میں نے جب جب شہر کا دورہ کیا دن ہو یا آدھی رات میں نے انکو شہر میں کام کرتے ہوئے پایا۔ ناصرف کے ایم سی بلکہ تمام ڈی ایم سیز کے چیئرمنوں اور ایڈمنسٹریٹر اور واٹر بورڈ کے ایم ڈی سمیت تمام افسران و عملہ نے عوام کی بہتری کے لیے گرانقدر خدمات انجام دیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…