ہفتہ‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

 سپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق بھارتی چینلز و بھارتی مواد نشر کرنا قانونی جرم ہے خلاف ورزی پرکیا ہوگا؟ چیئرمین پیمرا  نے بڑا اعلان کردیا

datetime 13  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ(این این آئی)پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی کے چیئرمین محمد سلیم بیگ نے جمعہ کوپیمرا ریجنل آفس کوئٹہ کا دورہ کیا جہاں انہیں ریجنل انچارج کامران زیب نے بھارتی مواد اور ڈی ٹی ایچ کے خاتمے کیلئے اٹھائے جانے والے اقدامات کے حوالے سے بریفنگ دی چیئرمین پیمر ا سے کیبل ٹی وی آپریٹرز کے وفد نے بھی ملاقات کی اس موقع پر چیئرمین پیمرا نے کیبل ٹی وی آپریٹرز کو ہدایت کی کہ وہ فوری طور پر بھارتی مواد نشر نہ کرنے کو یقینی بنائیں اگر کوئی کیبل آپریٹر بھارتی مواد نشر کرے گا اسکے خلاف قانون

کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔چیئرمین پیمرا محمد سلیم بیگ نے کیبل ٹی وی آپریٹرز،ایف ایم ریڈیو اور ٹی وی چینلز کے دفاتر مستونگ،پشین،ژوب،لورالائی،سبی،حب کا بھی دورہ کیاانہوں نے اس موقع پر واضح ہدایت دی کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے احکامات کے مطابق بھارتی چینلز اور بھارتی مواد نشر کرنا قانونی جرم ہے جس کی خلاف ورزی کسی صورت قابل قبول نہیں ہے اور ایسا کرنے والوں کے خلاف قانون متحرک ہوگا۔کیبل ٹی وی آپریٹرز نے اس ضمن میں مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…