جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

جنوبی وزیرستان،  ہوٹل میں مزدوری کرنے والے سات سالہ بچے کی قسمت بدل گئی، آرمی پبلک سکول میں مفت داخلہ مل گیا

datetime 12  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جنوبی وزیرستان (آن لائن)پاک آرمی نے قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان کے تحصیل لدھا کے علاقہ جنجال کے ایک ہوٹل میں مزدوری کرنے والے سات سالہ بچے کی قسمت بدل  گئی۔ذاکراللہ محسود جنجال کے ایک ہوٹل میں مزدوری کررہا ہے۔تعلیم کے حصول کا خواہشمند تھا۔مگر گھریلوکمزور مالی حالات نے انھیں تعلیم سے دور رہنے پر مجبور کیا تھا۔ذاکراللہ نے کور کمانڈر پشاور،آئی جی ایف سی ساؤتھ اور پاک آرمی 55بریگڈ کے بریگیڈئیر سے انھیں سکول میں داخل ہونے کی اپیل کی تھی۔

جس کی سنی گئی اور آئی جی ایف سی ساؤتھ میجرجنر ل اظہر عباسی نے ہوٹل میں مزدوری کرنے والے بچے ذاکراللہ محسود کی قسمت بدل کرآرمی پبلک سکول میں مفت داخلہ دے دیا۔زرائع کے مطابق قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان کے تحصیل لدھا کے علاقہ جنجال پل کے قریب واقیع ایک ہوٹل میں کم سن سات سالہ بچہ ذاکراللہ محسود مزدوری کررہا تھا۔ گزشتہ دنوں کانی گرم پریس کلب جنوبی وزیرستان کے صحافیوں و قبائلی عمائدین پر مشتمل ایک وفد سنئیر قبائلی صحافی ملک عرفان الدین برکی کی سربراہی میں ٹانک سے جنوبی وزیرستان جارہا تھا۔وفد کی گاڑی راستے میں جنجال پر کے قریب ایک چھوٹے سے ہوٹل پر رکھی۔ہوٹل میں کمسن بچے کو دیکھ کر صحافیوں کی تمام تر توجہ اس بے کی جانب مرکوز ہوگئی۔بچہ نہایت اچھی طریقے سے خدمت کرتا تھا۔صحافیوں نے جب ان سے سول کیا۔کہ کیا آپ سکول میں داخلہ کیوں نہیں لیتے ہو۔تو بچے نے نہایت ڈرپوک حالت میں ادھر ادھر دیکھا اور کہا کہ اس کا والد محنت مزدوری کے لئے کراچی گیا۔گھریلو مالی مشکلات کی وجہ سے وہ سکول میں داخلہ نہیں لے سکتے ہیں۔ بچے نے صحافیوں کو کہا کہ ان کا پیغام کور کمانڈر پشاور لیفٹننٹ جنرل شاہین مظہر،آئی جی ایف سی ساؤتھ میجرجنر اظہر عباسی اور پاک آرمی 55بریگڈ کے بریگڈئیر واجد تک پہنچائیں۔تاکہ انھیں آرمی پبلک سکول میں داخلہ دیں۔صحافیوں نے میڈیا کے زریعے کور کمانڈر پشاور،آئی جی ایف سی ساؤتھ اور پاک آرمی 55بریگڈ کے بریگڈئرتک بچے کا پیغام پہنچایا۔

جس پر آئی جی ایف سی ساؤتھ میجرجنر اظہر عباسی نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ہوٹل میں مزدوری کرنے والے بچے ذاکراللہ محسود کو آرمی پبلک سکول کانیگرم میں مفت داخلہ دے دیا۔جنوبی وزیرستان کے قبائلی عمائدین ملک عرفان الدین برکی اور دیگر نے کور کمانڈر پشاو ر لیفٹننٹ جنرل شاہین مظہر،آئی جی ایف سی ساؤتھ میجرجنرل اظہر عباسی اور پاک آرمی 55بریگڈ کانی گرم کے بریگڈئر واجد کا شکریہ ادا کیا کہ انھوں نے ایک نہایت غریب قبائلی بچے کو ہوٹل سے نکال کر انھیں آرمی پبلک سکول کانی گرم میں مفت داخلہ دے دیا۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…