خیبر پختونخوا سے جتنے بھی کیس آتے ہیں ان میں ‘‘Her’’ کی جگہ کیا لکھا ہوتاہے؟جسٹس گلزار کے سپریم کورٹ میں دلچسپ ریمارکس

12  ستمبر‬‮  2019

اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ کے پی سے جتنے بھی کیس آتے ہیں ان میں “Her” کی جگہ “His” لکھا ہوتا ہے، وکیل خاتون سائلہ کیلئےHis کا لفظ استعمال کرتے رہے،”His” نہیں Her ہوتا ہے۔

جمعرات کو سپریم کورٹ میں کے پی کے سے تنخواہ کے معاملے پر کیس کی سماعت جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے کی۔دوران سماعت جسٹس گلزار احمد نے دلچسپ ریمارکس دیئے کہ وکیل خاتون سائلہ کیلئےHis کا لفظ استعمال کرتے رہے،”His” نہیں Her ہوتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ کے پی سے جتنے بھی کیس آتے ہیں ان میں “Her” کی جگہ “His” لکھا ہوتا ہے۔ ایڈووکیٹ جنرل کے پی نے کہا کہ خاتون تہمینہ ساجد شیخ کا دعویٰ تھا کہ اس نے 2012 سے 2016 تک ڈیوٹی کی جبکہ اسے سیلری نہیں دی گئی۔ انہوںنے کہاکہ ڈیوٹی کا ریکارڈ سیکریٹری ہیلتھ کے پی کی سربراہی میں ہونے والی میٹنگ میں پیش کیا گیا۔ ایڈووکیٹ جنرل کے پی نے کہاکہ اس عرصے کی تنخواہیں مشروط طور پر ادا کر دی گئی ہیں ،تنخواہیں اس عدالت کے فیصلے سے مشروط ہیں۔ایڈووکیٹ جنرل کے پی نے کہاکہ ایوب میڈیکل کالج بھی کے پی حکومت کے ماتحت ہے۔ عدالت نے کہاکہ تنخواہیں ادا کی جا چکی ہیں اب اس خاتون کا کوئی دعویٰ نہیں ہے،خاتون کو سولویں گریڈ میں ترقی بھی مل چکی ہے، لہٰذا کے پی حکومت کی اپیل مسترد کی جاتی ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…