پیر‬‮ ، 17 جون‬‮ 2024 

دو ایٹمی قوتیں ایک دوسرے کے آمنے سامنے کھڑی ہیں دنیا کب جاگے گی؟ مقبوضہ کشمیر معاملے پر شاہ محمود قریشی نے دوٹوک اعلان کر دیا

datetime 11  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جنیوا (این این آئی)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے واضح کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال بھارت کا اندرونی معاملہ نہیں ،بھارت، مقبوضہ کشمیر میں بنیادی اور ناقابل تنسیخ انسانی حقوق کو روند رہا ہے،بھارتی اقدامات سے خطے میں سلامتی کو خطرہ ہے ،بھارت عالمی توجہ ہٹانے کیلئے کچھ بھی کرسکتا ہے، بھارت پر زور دیا جائے کہ وہ مقبوضی جموں و کشمیر میں فوری طورپر

پیلٹ گنز کا استعمال اور قتل وغارت گری بند ، کرفیو اٹھائے، کمیونیکشن بلیک آئوٹ ختم ، آزادی اور بنیادی شہری حقوق بحال ، سیاسی قیدیوں کو رہا ، انسانی حقوق کا دفاع کرنے والوں کو نشانہ بنانا بند اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں، انسانی حقوق کے مختلف قوانین اور ضابطوں کے تحت ذمہ داریاں پوری کرے ، بے گناہ کشمیریوں کے خلاف انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا ارتکاب کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے اقدامات کرے، اس تناظر میں انکوائری کمیشن تشکیل دیا جائے ،بھارت، اقوام متحدہ کے انسانی حقوق ہائی کمشنر کے دفتر کو اجازت دے کہ انسانی حقوق کونسل کے خصوصی طریقہ کار کے تحت، مینڈینٹ ہولڈرز، بھارت کے زیر تسلط جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی نگرانی کریں اور ان سے متعلق اپنی رپورٹ سے مستقل بنیادوں پر کونسل کو آگاہ کرے،بھارت پر زور دیا جائے کہ وہ اپنے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی تنظیموں اور عالمی میڈیا کو بلا رکاوٹ رسائی فراہم کر-گزشتہ روزوزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے انسانی حقوق کونسل سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ صدر میں انسانی حقوق کونسل کی انتہائی قابلیت سے قیادت پر آپ او ر بیورو کا شکریہ اداکرتا ہوں۔انہوںنے کہاکہ انسانی حقوق کی عالمی اقدار کے فروغ اور تحفظ کے لئے ہائی کمشنر محترمہ بیچلیٹ اوران کے دفتر کی خدمات کو بھی سراہتا ہوں۔میرے لئے یہ بھی اعزاز کی بات ہے کہ میں آج انسانی حقوق کونسل سے خطاب کررہا ہوں جو عالمی انسانی حقوق کی محافظ ہے۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…