منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

پولیس حراست میں ہلاک ہونیوالے صلاح الدین کے ورثا کا پوسٹ مارٹم رپورٹ ماننے سے انکار، عدالت میں کیا درخواست دائر کردی؟کیس نئے موڑ میں داخل

datetime 11  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رحیم یار خان( آن لائن ) پولیس حراست میں ہلاک ہونے والے صلاح الدین کے ورثا نے پوسٹ مارٹم رپورٹ کو ماننے سے انکار کرتے ہوئے قبر کشائی اور دوبارہ پوسٹ مارٹم کے لیے عدالت میں درخواست دائر کردی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق صلاح الدین کے والد محمد افضال نے جوڈیشل مجسٹریٹ رحیم یار خان کی عدالت میں دی گئی درخواست میں حکومت، ایم ایس شیخ زاید اسپتال اور پولیس کو فریق بنایا ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ انہیں بتائے بغیر

صلاح الدین کا پوسٹ مارٹم کروایا گیا حالانکہ صلاح الدین کے بازو پر اس کا نام پتا اور فون نمبر لکھا ہوا تھا، پوسٹ مارٹم کی کاپی بھی انہیں فراہم نہیں کی گئی تھی۔پولیس حکام نے زبانی یقین دہانی کرائی تھی کہ صلاح الدین کے جسم پر تشدد کے نشانات نہیں ہیں، اپنے گاؤں گورالی لے جا کر لاش کو غسل دیتے وقت دیکھا تو صلاح الدین کے نازک اعضا اور جسم کے دوسرے حصوں پر تشدد کے واضح نشانات موجود تھے جن کی تصاویر بھی ان کے پاس موجود ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…