بدھ‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2026 

2020میں انتخابات کی پیشگوئی ، تحریک انصاف نے بھی دھماکہ خیز اعلان کر دیا

datetime 9  ستمبر‬‮  2019 |

لاہور( این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما وسابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ حکومت کو قرضے لینے کا طعنہ دینے والے ملک کو قرضوں کے سمندر میں دھکیل کر گئے ،نا تجربہ کاری کا شوروغوغہ کرنے والی اپوزیشن درست کہتی ہے کہ موجودہ حکومت کوسابقہ حکمرانوں کی طرح کرپشن کرنے کا کوئی تجربہ نہیں ،حضرت امام حسین ؓ اور ان کے

رفقاء نے دین اسلام کیلئے لازوال قربانی دی جسے رہتی دنیا تک یاد رکھا جائے گا۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ حکومت کے ستون سمجھے جانے والے اسحاق ڈار اور احسن اقبال نے کاسمیٹیکس پالیسیوں کے ذریعے معیشت کے ساتھ جو کھلواڑ کیا اس کا خمیازہ آج پوری قوم بھگت رہی ہے ۔ حکومت معیشت کی پائیدار ترقی کے لئے ڈھانچہ جاتی اصلاحات کر رہی ہے اوریہ مرحلہ کیمو تھراپی سے کم نہیں ۔ سابقہ حکمرانوںکی وجہ سے ملک قرضوں کے چنگل میں ایسا پھنسا ہے کہ قرضوں کو اتارنے کیلئے نئے قرضے لینے پڑ رہے ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ خواب دیکھنے پر کوئی پابندی نہیں لیکن پیپلز پارٹی اور(ن) لیگ کا کھلی آنکھوں سے دوبارہ اقتدار میں آنے کے خواب دیکھنا اچھی علامات نہیں۔ ان کی خواہشات کے برعکس 2020ء عام انتخابات کا نہیں بلکہ ترقی کی رفتار مزید تیز ہونے کا سال ہوگا ۔ ہمایوں اختر نے کہا کہ معیشت ہماری بقاء اور سلامتی کا لازمی جزو ہے اور حکومت اس سے غافل نہیں بلکہ اس کی بہتری کیلئے دن رات کوشاں ہے ۔ یوم عاشور کے حوالے سے اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ حضرت امام حسین ؓ کی قربانی پوری انسانیت کیلئے مشعل راہ ہے۔ شہداء کربلا نے حق و صداقت اور اسلام کی سربلندی کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے اسلام کو نئی روح بخشی۔ ہم اس نبی ﷺ کے پیروکار ہیں جنہوں نے ہمیشہ محبت، رواداری اور بھائی چارے کا دَرس دیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…