اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے معروف صحافی ارشاد بھٹی کا کہنا ہے کہ پنجاب آدھا پاکستان ہے،جہاں آپ نے اگلی جنگ لڑنی ہے،جہاں تبدیلی لانی ہے ،جہاں مسلم لیگ کا گڑھ ہے جہاں آپکا شریفوں سے مقابلہ ہے،ایسے صوبے میں عثمان بزدار جیسے بندے کو وزیر اعلیٰ کیسے لگایا جا سکتا ہے؟نہ سڑکیں ہیں نہ ہی کوئی
اور سہولتیں،عوام تو لٹ چکی ہے۔ اسی پر گفتگو کرتے ہوئے معروف تجزیہ نگار عمران خان کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے جو پنجاب کی حالت کی ہے آج اگرپنجاب میں الیکشن کروائے جائیں تو تحریک انصاف 20 فیصد سیٹیں بھی نہیں جیت پائیگی، یاد رہے کہ پنجاب کے وزیر اعلیٰ عثمان بزدار اکثر تنقید کی زدمیں رہتے ہیں۔



















































