منگل‬‮ ، 06 اکتوبر‬‮ 2026 

مختلف شہروں میں موبائل فون سروس معطل ، سروس دوبارہ کب شروع ہوگی؟جانئے

datetime 9  ستمبر‬‮  2019 |

اسلام آباد(آن لائن)سکیورٹی کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں موبائل سروس معطل کردی گئی ۔ سیکٹر جی 6 میں موبائل سروس رات تک مکمل طور پر معطل رہی جبکہ سیکٹر جی 7 کے کچھ علاقوں میں بھی موبائل سروس جزوی معطل رہی ۔

اسلام آباد میں 9 ویں محرم کا مرکزی جلوس امام بارگاہ اثنا عشری جی 6/2 سے برآمد ہوا جس کے لیے سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ۔ڈی آئی جی آپریشنز وقارالدین سید سیکیورٹی انتظامات کی خود نگرانی کریں گے۔پولیس، رینجرز، ایف سی، اسپیشل برانچ، ٹریفک پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کے 2200 افسران تعینات کیے گئے ۔جلوس مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا مرکزی امام بارگاہ  اثنا عشری پر ہی رات 10 بجے اختتام پذیر ہوا ۔اسی طرح پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے دیگر اضلاع میں موبائل فون سروس جزوی طور پر معطل رہی پشاور صدر اور اندرون شہر میں موبائل فون سروس کی بندش جاری رہی۔محکمہ داخلہ ذرائع کے مطابق حساس علاقوں میں سروس رات 10 بجے تک معطل رہی ۔پشاور کے علاوہ نوشہرہ، کوہاٹ، ہنگو، مردان، ایبٹ آباد، ہری پور میں بھی موبائل سروس جزوی طور معطل ہے۔ ضلع رحیم یار خان بھر میں بھی موبائل سروس مکمل طور پر بند کردی گئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ 10 محرم الحرام رات 8 بجے کے بعد موبائل سروس شروع ہوگی۔ادھر سندھ حکومت بھی اعلان کرچکی ہے کہ 9 اور 10 محرم کو صوبے میں موبائل فون سروس بند رہے گی تاہم ابھی تک اس پر عمل درآمد کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔سروس کراچی، حیدرآباد، سکھر، شہید بے نظیرآباد اور لاڑکانہ میں معطل رہنے کا امکان ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…