پیر‬‮ ، 27 جنوری‬‮ 2025 

موٹروے پولیس کے اکاؤنٹس میں بھی بھاری مالی بدعنوانی،سنسنی خیز انکشافات

datetime 8  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) موٹروے پولیس کے مالی اکاؤنٹس میں  اربوں روپے کی ہیراپھیری سامنے آگئی، پولیس کے سربراہ نے ملازمین کی فلاح وبہبود کے لئے وقف فنڈز پر بھی ہاتھ صاف کرلیا جبکہ موٹروے پر سفر کرنیوالی گاڑیوں کے ڈرائیوروں نے قوانین پر عملدرآمد شروع کردیا ہے

جس کے نتیجے میں گزشتہ سال جرمانہ کی مد میں 2ارب سے زائد کی کمی واقع ہوئی ہے۔گزشتہ 10سالوں میں 19ارب70 کروڑ روپے کے جرمانے ہوئے تھے جبکہ وصول 19ارب 67 روپے ہوئے۔دستاویزات میں انکشاف ہوا ہے کہ موٹروے پولیس افسران کے جرمانے کی مد میں جمع ہونیوالے فنڈز میں 71لاکھ کی ہیرا پھیری کررکھی ہے جبکہ پرنٹنگ میٹریل کے  نام پر 42 لاکھ کی مالی بدعنوانی سامنے آئی ہے۔دستاویزات میں انکشاف ہوا ہے کہ روڈ سیفٹی فنڈز میں بھی ایک کروڑ10لاکھ کی مالی بدعنوانی پکڑی گئی ہے جبکہ روڈ سیفٹی ٹریننگ انسٹیٹیوٹ کے مالی معاملات میں 80لاکھ کی بدعنوانی سامنے آئی ہے، روڈ سیفٹی اکاؤنٹس سے 35لاکھ روپے نکلوا گاڑیوں کی مرمت پر خرچ کردیئے گئے ہیں یہ گاڑیاں اعلیٰ افسران کے زیراستعمال ہیں جبکہ محکمہ کے پاس 49ناکارہ گاڑیاں ہیں جن کی نیلامی نہ کرنے سے ادارہ کو بھاری مالی نقصان ہورہا ہے جبکہ یہ گاڑیاں چالو حالت میں تبدیل کرکے افسران کے زیراستعمال کیے جانے کا بھی امکان ہے۔  موٹروے پولیس کے مالی اکاؤنٹس میں  اربوں روپے کی ہیراپھیری سامنے آگئی، پولیس کے سربراہ نے ملازمین کی فلاح وبہبود کے لئے وقف فنڈز پر بھی ہاتھ صاف کرلیا جبکہ موٹروے پر سفر کرنیوالی گاڑیوں کے ڈرائیوروں نے قوانین پر عملدرآمد شروع کردیا ہے جس کے نتیجے میں گزشتہ سال جرمانہ کی مد میں 2ارب سے زائد کی کمی واقع ہوئی ہے۔

موضوعات:



کالم



دوسرے درویش کا قصہ


دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…