جمعرات‬‮ ، 06 فروری‬‮ 2025 

افغانستان اور بھارت کی جانب سے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں کونسا غیر قانونی کام ہونے لگا؟بڑا انکشاف سامنے آگیا

datetime 8  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)افغانستان اور بھارت کی جانب سے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں غیر معیاری اشیا پاکستان اسمگل ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق خفیہ اطلاع پر ماڈل کسٹمز کلیکٹریٹ اسلام آباد نے للہ ا انٹرچینج پر چھاپہ مارا تو کارروائی کے دوران کروڑوں روپے مالیت کا بھارتی دودھ، گٹکا، جعلی سیگریٹ اور دیگر اشیا قبضے میں لے کر 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا،قبضے میں لیا گیا سامان دو ٹرکوں میں موجود تھا۔

محکمہ کسٹمز کے مطابق قلیل المیعاد بھارتی دودھ ملک شیک، چائے اور ڈیری مصنوعات میں استعمال ہوتا ہے۔ جسے مختلف دکانوں اور ہوٹلوں میں ترسیل کر کے انسانی جانوں سے کھیلا جا رہا ہے۔اسسٹنٹ کلیکٹر کسٹمز راؤ فہد کے مطابق گرفتار کیے گئے چاروں ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے ہیڈ کوارٹر منتقل کر دیا گیا۔ممبر کسٹمز ایم سی سی اسلام آباد جواد آغا کے مطابق محکمہ کسٹمز نے رواں ہفتے6 کروڑ روپے مالیت کی اسمگل شدہ گاڑیاں بھی قبضے میں لی گئی ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہم انسان ہی نہیں ہیں


یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…