پیپلز پارٹی میں فارورڈ بلاک بنانے کی کوششیں، کس سینئر رہنما نے اپنی ہی جماعت کے ایک درجن سے زائد ایم پی ایزکو ساتھ ملا لیا ؟بلاول نے نوٹس لے لیا

8  ستمبر‬‮  2019

کراچی(این این آئی)سندھ میں چند عرصے سے پیپلز پارٹی کے اندر فارورڈ بلاک بنانے کی خبریں سامنے آ رہی ہیں، اب فارورڈ بلاک بنانے کے معاملے پر اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق فارور بلاک کیلئے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے خود ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے، مسلسل نیب تحویل میں رہنے کے دوران اسپیکر نے اپنی ہی پارٹی حکومت کیخلاف کام شروع کیا، آغا سراج نے اپنی جماعت کے ایک درجن سے زائد ایم پی ایز سے ملاقات کی۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں اسپیکر نے صوبائی اسمبلی کے ارکان کو قائد ایوان کی تبدیلی پر قائل کرنے کی کوشش بھی کی، اسپیکر سندھ اسمبلی نے ایسے ارکان سے رابطہ کیا جو پارٹی اور سندھ حکومت سے نالاں تھے۔ذرائع کے مطابق سراج درانی کے روابط کا راز فاش ہونے پر پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے سخت نوٹس لے لیا۔ذرائع کے مطابق پارٹی کی ایم پی ایز سے ملاقاتوں کے بعد ارکان نے ساری بات پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے سامنے رکھ دی، پیپلزپارٹی چیئرمین راز فاش ہونے کے بعد شدید ناراض ہو گئے ہیں۔ذرائع نے بتایاکہ پارٹی کی جانب سے کسی بھی کارروائی کا فیصلہ بلاول بھٹو کی جانب سے وطن واپسی پر ہو گا، فوری طور پر آغا سراج درانی کیخلاف کارروائی کا امکان نہیں۔پارٹی ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی پہلے ہی مشکل حالات سے گزر رہی ہے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری وطن واپسی پر اس سلسلے میں مشاورت کریں گے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…