اتوار‬‮ ، 12 اپریل‬‮ 2026 

صارفین کی معلومات کے قوانین پرعملدرآمد،10 بینکوں پر 80 کروڑ روپے سے زائد کے جرمانے عائد،سب سے زیادہ کس بینک پر جرمانہ عائد کیاگیا؟تفصیلات جاری

datetime 7  ستمبر‬‮  2019 |

کراچی(این این آئی) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اینٹی منی لانڈرنگ، صارفین کی معلومات اور فارن ایکس چینج کے قوانین پر عملدرآمد نہ کرنے پر 10 بینکوں پر 80 کروڑ روپے سے زائد کے جرمانے عائد کر دیے ہیں.اسٹیٹ بینک نے جولائی 2019 سے کمرشل بینکوں کے خلاف قانون کی خلاف ورزی پر جانچ کے بعد ایکشن لیا ہے، مرکزی بینک کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ مجموعی طور پر 10 بینکوں کے خلاف جرمانے عائد کیے گئے ہیں اور مجموعی طور پر80کروڑ51لاکھ روپے کے جرمانے عائد کیے گئے ہیں۔مرکزی بینک کی

جانب سے جاری کردہ فہرست کے مطابق 32 کروڑ روپے کا سب سے بھاری جرمانہ حبیب بینک پر عائد کیا گیا ہے، ایم سی بی بینک پر 15 کروڑ 91 روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے جبکہ دبئی اسلامک بینک پر 7 کروڑ 79 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔اسٹیٹ بینک نے بینکوں کے خلاف تادیبی کارروائی اور جرمانوں کی تفصیلات مرکزی بینک کی ویب سائٹ پر جاری کرنا شروع کر دی ہے، یہ سلسلہ نئے مالی سال کے آغاز سے جاری ہے، اسٹیٹ بینک کے مطابق اس اقدام کامقصد بینکاری نظام میں شفافیت کویقینی بنانا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



لفظ اضافی ہوتے ہیں


نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…