بدھ‬‮ ، 26 جون‬‮ 2024 

تحریک انصاف کا ووٹ بینک تیزی سے گرنے لگا، نواز شریف کی مقبولیت میں اضافہ ہوا یا کمی؟ اگر جلد الیکشن ہوئے تو کون جیتے گا؟ حیرت انگیز پیش گوئی کر دی گئی

datetime 7  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف صحافی و تجزیہ کار نجم سیٹھی نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ آج پھر الیکشن کرا لیں، نواز شریف جیت جائیں گے، انہوں نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ ڈیل کی آفر ضرور ہو رہی ہے مگر نواز شریف کی طرف سے ڈیل کی آفر نہیں بلکہ اسٹیبلشمنٹ کی طرف سے ہو رہی ہے، نجم سیٹھی نے کہا کہ اس ڈیل کے دو مقاصد ہیں،

ایک یہ کہ میاں نواز شریف یہ تسلیم کرلیں کہ وہ کرپٹ ہیں کیونکہ کرپٹ لوگ ہی تو ڈیل لیتے ہیں اور دوسرا یہ کہ میاں نواز شریف چپ چاپ بیٹھ جائیں، نجم سیٹھی نے کہا کہ دیکھا جائے گا کہ کیا ہوتا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ جو پولیٹیکل انجینئرنگ پہلے کی ہے اس کو مزید مضبوط کیا جائے گا، انہوں نے مزید دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ ایک تھیوری یہ بھی ہے کہ میاں نواز شریف کے پاس جیل سپرنٹنڈنٹ گیا اور ان سے کہا کہ ابھی درخواست دیں ہم آپ کو ہسپتال منتقل کردیتے ہیں آپ وہاں سے پھر ایک اور درخواست دینا اس سے آپ کی رہائی ہوجائے گی، اور ای سی ایل سے آپ کا نام بھی نکال دیا جائے گا، یہ فیصلہ بھی ہم عدالتوں سے کروالیں گے آپ پھر بیرون ملک چلے جانا، لہذا آپ ڈیل کریں اور چلے جائیں پھر واپس آ جانا یہ ڈیل کون سی کوئی ڈیل ہے لیکن اس کے برعکس آپ جیل میں ساری عمر بیٹھے رہیں گے، نجم سیٹھی نے مزید دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ ڈیل کی آفر اس لیے ہو رہی ہے کہ عمران خان کی حکومت نہیں چل رہی، حالات خراب ہو رہے ہیں اور ان کا ووٹ بنک بھی گر رہا ہے، نجم سیٹھی نے کہا کہ میاں نواز شریف ڈٹ کے بیٹھے ہیں، میاں صاحب اور ان کی جماعت کی کریڈیبیلٹی میں اضافہ ہو رہا ہے، نجم سیٹھی نے کہا کہ لوگ دلیر آدمی کو پسند کرتے ہیں، پہلے بھی الیکشن جیت چکے تھے آج پھر الیکشن کرا لیں جیت جائیں گے۔

موضوعات:



کالم



اگر کویت مجبور ہے


کویت عرب دنیا کا چھوٹا سا ملک ہے‘ رقبہ صرف 17 ہزار…

توجہ کا معجزہ

ڈاکٹر صاحب نے ہنس کر جواب دیا ’’میرے پاس کوئی…

صدقہ‘ عاجزی اور رحم

عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…