پیر‬‮ ، 07 اکتوبر‬‮ 2024 

پا کستان کشمیریوں کو کبھی تنہا اور حالات کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑیگا ،آرمی جنرل قمر جاوید باجوہ کا دوٹوک اعلان

datetime 6  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی( آن لائن )پاک فو ج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ پاکستان کشمیریوں کو کبھی تنہا اور حالات کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑے گا ، کشمیر کا تکمیل کا نامکمل ایجنڈا ہے اور اس وقت رہے گا ،جب تک اس کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں او رکشمیری امنگوں کے مطابق نہیں ہو جاتا ،بھارتی قیادت کا مذہبی جنونیت، تعصب، تنگ نظری اور طاقت کے زعم میں کشمیریوں کے

حقوق پر حملہ بلا شبہ ہمارے اور پوری عالمی برادری کیلئے ایک چیلنج ہے،کشمیریوں کے بے بس عوام کی تکالیف اور آئے روز کی حقوق کی خلاف ورزیاں انسانیت کیلئے لمحہ فکریہ ہیں،پاکستانیوں کے دل کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں،پاکستان ایک پر امن ملک ہے کشمیریوں پر ظلم ہمارے صبر کی آزمائش ہے، پاکستان کی بہادر عوام،افواج اپنے کشمیری بھائیوں کیلئے ہر طرح کی قربانیاں دینے کو تیا رہیں، ہم آخری گولی، آخری سپاہی اور آخری سانس تک اپنا فرض ادا کریں گے اور اس کیلئے ہر حد تک جانے کو تیار ہیں،حالیہ سالوں میں دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہماری کامیابی باقی دنیا کیلئے ایک مثال ہے ،ہمارے جوانوں کی کامیابیاں کبھی رائیگاں نہیں گئیں اور نہ جائیں گی ، آنے والی نسلوں کو ایک محفوظ اور روشن مستقبل دینا ہمارا فرض ہے ،الحمد اللہ آج پاکستان میں امن کی فضا قائم ہے ،پاکستان نے اپنی ذمہ داریاں بھرپور طریقے سے پوری کی ہیں ،اب اقوامِ عالم ہر طرح کی دہشت گردی اور انتہا پسندی کو عملی طور پر رد کرے،ہم نے ہمیشہ افغانستان میں ہائیدار امن کی کوششیں کی ہیں اور آئندہ بھی جاری رکھیں گے، جب تک وطن کے جاں نثار موجود ہیں کوئی پاکستان کو میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا،موجودہ افغان مفاہمتی عمل میں ہمارا بھرپور تعاون ہماری سوچ کا عکاس ہے،تنازع کے تمام فریقین کی شرکت اور اتفاق رائے ہی سے افغان قوم کیلئے امن سلامتی خوشحالی لائی جاسکتی ہے۔جمعہ کو یوم دفاع یوم یکجہتی کشمیر کے طورپر منایا گیا اور ا س سلسلے میں مرکزی تقریب میں جی ایچ کیو ہیڈ کوارٹر میں منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ تھے ، یوم دفاع و شہدا کی مرکزی تقریب میں شہدا کے لواحقین خصوصی طور پر مدعو تھے ۔تقریب میں بگل بجا کر شہدا کو سلام پیش کیا گیا، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

نے یادگار شہدا پر حاضری دی اور پھول چڑھائے۔یوم دفاع و شہدا کی تقریب میں غیر ملکی سفرا ، حکومتی ارکان اور اعلی عسکری حکام بھی شریک ہوئے ۔تقریب کے آغاز پر قومی ترانہ پڑھا گیا جس میں تمام شرکا نے کھڑے ہو کر شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا۔اس موقع پر شہدا کے حوالے سے ایک ڈاکیومینٹری بھی پیش کی گئی جس میں شہدا کے اہلخانہ مختصر انٹرویو شامل کیے گئے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہنے کہاکہ پاکستان کی بنیادوں میں شہدا کا لہو شامل ہے جنہوں نے بلا شبہ ایک عظیم جدو جہد کے بعد ہمارے لیے ایک آزاد وطن حاصل کیا۔انہوں نے کہا کہ 1947 سے لے کر خواہ وہ جنگ ہو یا دہشت گردی کے خلاف جنگ، جب بھی ضرورت پڑی وطن کے بیٹوں سے لبیک کہا، دھرتی کے بیٹوں کا خون کل بھی پاکستان کی حفاظت کی ضمانت تھا۔

اور آج بھی ہمارے جری سپوت وطنِ عزیز پر قربان ہونے کے لیے تیار ہیں۔انہوںنے کہاکہ میں یہ بات یقین سے کہتا ہوں کہ جوانوں کی کامیابیاں کبھی رائیگاں نہیں گئیں اور نہ جائیں گی، حالیہ سالوں میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہماری کامیابیاں باقی دنیا کے لیے ایک مثال ہے۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاکہ یہ ایک لمبی اور مشکل جنگ تھی جس میں ہمارے جوانوں نے اپنا کل ہمارے آج کیلئے قربان کردیا۔

لیکن پاکستان کے دشمنوں کو ان کے ارادوں میں کامیاب نہیں ہونے دیا۔انہوں نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ آج پاکستان میں امن کی فضا قائم ہے اور آج کا پاکستان امن و سلامتی کا پیغام دیتا ہے جو کہ خطے اور پوری دنیا کے لیے بھی ہے جن کے لیے ہماری قربانیوں اور تعاون ایک مثال ہے۔پاکستان نے اپنی ذمہ داریاں بھرپور طریقے سے پوری کی ہیں اب اقوامِ عالم کی ذمہ داری ہے کہ وہ ہر طرح کی دہشت گردی

اور انتہا پسندی کو عملی طور پر رد کرے، ہمارا فرض ہے کہ آنے والی نسلوں کو ایک محفوظ اور روشن مستقبل دیں۔انہوں نے کہا کہ آج کا پر امن اور بدلتا ہوا پاکستان دنیا کے لیے امن ترقی و رواداری کا پیامبر ہے، ایک پر امن، مضبوط اور ترقی یافتہ پاکستان ہماری منزل ہے اور ہم پوری حکمتِ عملی سے ان منزل کی جانب سفر جاری رکھے ہوئے ہیں۔دہشت گردی کے عفریت سے کامیابی سے لڑنے کے بعد

اب ہماری جنگ غربت، بے روزگاری، جہالت اور معاشی پسماندگی کے خلاف ہے تا کہ ہمارے شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہ جائیں۔انہوں نے کہا کہ آج جب ہم ایک روشن پاکستان کی بات کرتے ہیں تو ہماری دل مقبوضہ کشمیر میں موجود اپنے بھائیوں کی تکلیفوں، مصیبتوں اور بڑھتی مشکلات کے باعث نہایت بے چین ہیں۔آرمی چیف نے کہا کہ آج کا کشمیر ہندوتوا کی پیروکار ہندوستانی حکومت کے ظلم و ستم کا شکار بن چکا ہے۔

ریاستی دہشت گردی اپنے عروج پر ہے، کشمیری خون ارزاں ہوچکا اور جنت نظیر ظلم کی آگ میں جل رہا ہے۔انہوںنے کہاکہ میں آپ کو واضح کردینا چاہتا ہوں کہ کشمیر، تکمیلِ پاکستان کا نامکمل ایجنڈا ہے اور اس وقت تک رہے گا جب تک اس کا حل اقوامِ متحدہ کی قراردادوں اورکشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق نہیں ہوجاتا۔موجودہ ہندوستانی قیادت نے مذہبی جنونیت، تعصب، تنگ نظری اور طاقت کے

زعم میں کشمیریوں کے حقوق پر جو حملہ کیا ہے وہ بلا شبہ ہمارے اور پوری عالمی برادری کے لیے ایک چیلنج ہے۔سربراہ پاک فوج نے کہاکہ کشمیریوں کے بے بس عوام کی تکالیف اور آئے روز کی حقوق کی خلاف ورزیاں انسانیت کے لیے لمحہ فکریہ ہیں۔آرمی چیف نے کہا کہ میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ پاکستان، کشمیریوں کو کبھی تنہا اور حالات کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑے گا، پاکستانیوں کے

دل کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ پاکستان ایک پر امن ملک ہے کشمیریوں پر ظلم ہمارے صبر کی آزمائش ہے، پاکستان کی بہادر عوام،افواج اپنے کشمیری بھائیوں کیلئے ہر طرح کی قربانیاں دینے کو تیا رہیں، ہم آخری گولی، آخری سپاہی اور آخری سانس تک اپنا فرض ادا کریں گے اور اس کیلئے ہر حد تک جانے کو تیار ہیں۔آرمی چیف نے کہاکہ آج جب خطے کے حالات کو دیکھا جائے۔

تو جنگ اور بے چینی کے بادل بھی نظر آتے ہیں اور امن و سلامتی کی امید بھی مگر تمام حالات میں پاکستان کا کردار مثبت رہا ہے، اس عمل میں بھی ہمارے شہدا اور غازیوں کی قربانیاں شامل ہیں۔ہم نے ہمیشہ امن و سلامتی اور مذاکرات کی اہمیت پر زور دیا ہے، افغانستان کی مثال ہمارے سامنے ہے ہم نے ہمیشہ افغانستان میں ہائیدار امن

کی کوششیں کی ہیں اور آئندہ بھی جاری رکھیں گے، موجودہ افغان مفاہمتی عمل میں ہمارا بھرپور تعاون ہماری سوچ کا عکاس ہے اور یہ کہ تنازع کے تمام فریقین کی شرکت اور اتفاق رائے ہی سے افغان قوم کیلئے امن سلامتی خوشحالی لائی جاسکتی ہے، پاکستان نے ہمیشہ افغان سربراہی میں افغانوں پر مشتمل امن عمل کی حمایت کی ہے۔



کالم



کوفتوں کی پلیٹ


اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…

امیدوں کے جال میں پھنسا عمران خان

ایک پریشان حال شخص کسی بزرگ کے پاس گیا اور اپنی…

حرام خوری کی سزا

تائیوان کی کمپنی گولڈ اپالو نے 1995ء میں پیجر کے…

مولانا یونیورسٹی آف پالیٹکس اینڈ مینجمنٹ

مولانا فضل الرحمن کے پاس اس وقت قومی اسمبلی میں…

ایس آئی ایف سی کے لیےہنی سنگھ کا میسج

ہنی سنگھ انڈیا کے مشہور پنجابی سنگر اور ریپر…

راشد نواز جیسی خلائی مخلوق

آپ اعجاز صاحب کی مثال لیں‘ یہ پیشے کے لحاظ سے…

اگر لی کوآن یو کر سکتا ہے تو!(آخری حصہ)

لی کو آن یو اہل ترین اور بہترین لوگ سلیکٹ کرتا…