لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پورے ملک میں آج 54یوم دفاع برجوش طریقے سے منایا جارہاہے اور شہری شہدا کے گھر جاکر انہیں خراج تحسین بھی پیش کررہے ہیں ۔ پاکستانی ٹیم کے نامور آل رائونڈر اور سابق کپتان شاہد آفریدی اپنی اہلیہ کیساتھ پاک فضائیہ کی شہید خاتون پائلٹ فلائنگ آفیسر مریم مختار کے گھر پہنچے ہیں۔ سابق کپتان نے مریم مختار کے گھر والوں سے ملاقات میں
انہیں خراج تحسین پیش کیا اور اپنے ٹویٹر پر ایک پیغام جاری کیا کہ یوم دفاع پوری قوم کیلئے ایک خاص دن ہے ۔ اس موقعے پر میں شہید پائلٹ مریم مختار کے گھر اپنے اہلخانہ کیساتھ گیا اور ان سے ملاقات کی ۔ اللہ پاک شہید کے درجات بلند کرے ، ان کی بہادر ی اور شجاعت کا قصہ سننے میرے لیے ایک بہترین تجربہ تھا انہیں ہمیشہ پاکستان یاد رکھا جائے گا۔ پاکستان زندہ باد