ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

کشمیر کی آزادی ، فیصلے کا وقت آگیا ، تہلکہ خیز پیش گوئی کر دی گئی

datetime 6  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملتان(آن لائن) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے واضح کیا ہے کہ پاکستان اور ہندوستان کے درمیان اس وقت تک امن قائم نہیں ہوسکتا ہے جب تک کہ مسئلہ کشمیر حل نہ ہو۔ انہوں نے خبردار کیا کہ کشمیر پر اگر ہم نے کوتاہی برتی تو دنیا کبھی معاف نہیں کرے گی۔ ملتان میں خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے اج کے دن کو پاک فوج کے شہدا اور کشمیریوں کی

جدوجہد کے ساتھ منانے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم کشمیریوں کو یقین دلاتے ہیں کہ ان کے ساتھ کھڑے ہیں اوروطن عزیز کے لیے ۔جانیں دینے والے شہدا کو سلام پیش کرتے ہیں۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ ہندوستان گزشتہ 72 سالوں سے کشمیریوں کے ساتھ بربریت کررہا ہے لیکن اب فیصلے کا وقت آگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی کی سازش ہے کہ وہاں پیسہ لگائے اور کشمیریوں کو ویزوں کا لالچ دے لیکن کشمیری سوائے آزادی کے کچھ نہیں چاہتے ہیں۔انہوں نے بھارتی اقدامات کے حوالے سے کہا کہ ہندوستان نے کشمیر کے معاملے کو چھیڑ کر بہت بڑی غلطی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج پاکستانی قوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ مسئلہ کشمیر پر حکومت اور اپوزیشن کو ایک صفحے پر ہونا چاہیے۔وفاقی وزیر نے صورتحال کا تجزیہ کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں قومیں تباہ ہوتی ہیں لیکن پھر کھڑی ہوجاتی ہیں مگر اس کے لیے شرط یہی ہے کہ ان میں جذبہ زندہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ انشا اللہ وقت آنے پر پاکستان کے جھنڈے تلے اپنی جان دینے میں فخر محسوس کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ملک کی خاطر جان دینے والے شہدا پر فخر کرتے ہیں۔انہوں نے اعلان کیا کہ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ایک ٹرین کراچی سے کشمیریوں کو لے کر چلائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملتان کو سندھ ایکسپریس کا تحفہ دیا ہے اور ٹرین کے مسافروں میں 80 لاکھ کا اضافہ کیا ہے۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ 22/24 کروڑ مسلمانوں کو ہندوستان میں دوسرے درجے کا شہری بنادیا گیا ہے

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…