بین الاقوامی سطح کے ٹریفک قوانین متعارف کرانے کا فیصلہ،3 بارچالان کے بعد لائسنس معطل،تفصیلات جاری

5  ستمبر‬‮  2019

اسلام آباد(آن لائن) وفاقی دارالحکومت میں بین الاقوامی سطح کے نئے ٹریفک قوانین متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا گیا، جس کے تحت دوران ڈرائیونگ سگریٹ نوشی اور سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر چالان ہوگا،3 بارچالان کے بعد لائسنس معطل کردیا جائیگا، ٹریفک جام پرڈیوٹی آفیسر کیخلاف کارروائی ہوگی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ کی زیرصدارت اسلام آباد ٹریفک پلان سے متعلق اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وفاقی دارالحکومت میں بین الاقوامی سطح کے نئے ٹریفک قوانین متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ وزیرداخلہ نے ایک ہفتے کے اندر پالیسی پرعمدرآمد شروع کرنے کا حکم دے دیا ہے۔وزیرداخلہ اعجاز شاہ نے سوشل میڈیا مہم بھی شروع کرنے کی ہدایت کردی ہے۔بتایا گیا ہے کہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ دوران ڈرائیونگ سگریٹ نوشی کرنے پر بھی چالان ہوگا۔اگلی دونوں نشستوں پربیٹھنے والوں کیلئے سیٹ بیلٹ باندھنا لازمی ہوگا۔ اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ تین بار ٹریفک چالان کے بعد لائسنس معطل کر دیا جائے گا۔ لائسنس کے بغیر گاڑی چلانے پر بھی پابندی عائد ہو گی۔ بلاوجہ ٹریفک جام پر ایس پی ٹریفک اور ڈیوٹی آفیسر کے خلاف کارروائی ہوگی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ اکثر اوقات ٹریفک افسران ٹریفک جام کے وقت غائب ہوتے ہیں۔واضح رہے اسلام آباد میں موجودہ ٹریفک قوانین پر عملدرآمد نہ ہونے سے ٹریفک جام رہتی ہے، تاہم موجودہ ٹریفک قوانین کو مؤثر بنایا جائے تو ٹریفک کے ہنگم سسٹم کو کنٹرول کرنا کوئی مسئلہ نہیں ہے، تاہم حکومت کو بین الاقوامی قوانین کو نافذ کرنے سے قبل پائلٹ پراجیکٹ شروع کیا جائے۔ کیونکہ جن لوگوں کیلئے موجودہ قوانین پر پابندی کرنا مسئلہ ہے، وہ یکدم بین الاقوامی قوانین پر کس طرح پورا اتریں گے؟

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…