اتوار‬‮ ، 12 اپریل‬‮ 2026 

اسلامی نظریاتی کونسل نے بیک وقت 3 طلاقیں دینے والے شوہروں کیلئے سزا کی تجویز دیدی،کیا مذاق میں طلاق ہوسکتی ہے؟ وضاحت کردی گئی

datetime 5  ستمبر‬‮  2019 |

اسلام آباد(این این آئی)اسلامی نظریاتی کونسل نے بیک وقت 3 طلاقیں قابل سزا قرار دینے کی سفارش کردی۔پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون وانصاف کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں اسلامی نظریاتی کونسل نے میراث اورطلاق کی شیعہ و سنی مسالک کے مطابق قانون سازی کی حمایت کردی۔اجلاس کے دوران وفاقی وزیر فروغ نسیم نے کہا کہ

بیک وقت 3 طلاقوں کو قابل سزاجرم قرار دینے کا کوئی حوالہ ملا تو قانون سازی کرسکتے ہیں، اسلامی نظریاتی کونسل بیک وقت 3 طلاقیں قابل سزا ہونے کی تصدیق کرے گی تو قانون سازی کی طرف بڑھیں گے۔چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل نے کہا کہ فقہ حنفی میں ایک ہی نشست پرتین طلاقوں کو قابل سزا جرم قراردیا جائے، حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے طلاق کو قابل تعزیرجرم قرار دیا تھا، طلاق دینے کے بعد مرد کو بھی ندامت رہتی ہے۔بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا کہ خلفائے راشدین کے عمل سے روایت ملتی ہے تو اس کے پابند ہیں، اسلام میں طلاق دینا جرم ہے تو قانون سازی کی حمایت کروں گا۔ بیک وقت 3 طلاقیں قابل سزا جرم ہوتوسزا کتنی ہو۔چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر قبلہ ایاز نے جواب میں کہا کہ اسلامی نظریاتی کونسل نے تجویز دی ہے سزا کا تعین نہیں کیا، وزارت قانون سزا دینے سے اتفاق کرے توسزا بھی تجویزکردیں گے۔ جس پر وفاقی وزیر قانون نے کہا کہ سزا شروع کردی تو پولیس کے مال کھانے کا ایک اور راستہ کھل جائے گا،کمیٹی نے بل آئندہ اجلاس تک موخرکردیا۔اجلاس کے دوران رکن اسمبلی محمود بشیر ورک نے سوال کیا کہ کیا مذاق میں طلاق ہو سکتی ہے؟ جس پر اسلامی نظریاتی کونسل کے حکام نے جواب دیا کہ طلاق مذاق میں بھی دی جائے تو ہوجاتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



لفظ اضافی ہوتے ہیں


نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…