پاکستان میں بغیر ڈرائیور کاریں متعارف کرانے کا اعلان کردیاگیا

5  ستمبر‬‮  2019

اسلام آباد(آن لائن) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے  جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملک میں بغیر ڈرائیور کاریں متعارف کرانے کا اعلان کردیا۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نے اس منصوبہ پر غور کرنا شروع کردیا ہے اور چند ہی سالوں میں بغیر ڈرائیور پاکستانی کاریں سڑکوں پر چلنا شروع ہوجائینگی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت  پاکستان میں جدید ٹیکنالوجی متعارف کرانے کے لیے پرعزم ہے۔اس سے قبل انہوں نے عید کے چاند پراٹھنے والے اختلافات کو ختم کرنے کے لیے سائنس اور ٹیکنالوجی کی مدد سے پانچ سال کا قمری کیلینڈر کے اجرا کے ساتھ ساتھ چاند کی تاریخوں کے بارے میں ایک ویب سائٹ بھی متعارف کرائی تھی۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ہر سال رمضان اور عید کے چاند پراختلافات سامنے آتے ہیں۔ رویت ہلال کمیٹی کے اعلان پر پورے ملک میں عملدرآمد ایک بڑا  مسئلہ ہوتا ہے۔فواد چودھری نے کہا تھا کہ ان اختلافات کو ختم کرنے کے لیے وزارت سائنس نے  پانچ سال کا قمری کیلینڈر جاری کیا ہے۔فواد چودھری کے اس اعلان کے بعد رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب نے ان پر شدید تنقید کی تھی اور دونوں کے درمیان میڈیا اور سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کے خلاف کافی عرصے تک بیان بازی کا سلسلہ بھی جاری رہا۔ وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے  جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملک میں بغیر ڈرائیور کاریں متعارف کرانے کا اعلان کردیا۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نے اس منصوبہ پر غور کرنا شروع کردیا ہے اور چند ہی سالوں میں بغیر ڈرائیور پاکستانی کاریں سڑکوں پر چلنا شروع ہوجائینگی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت  پاکستان میں جدید ٹیکنالوجی متعارف کرانے کے لیے پرعزم ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…