ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

ڈیل کی خبریں عروج پر،جاوید ہاشمی نے بھی تصدیق کردی، جیل میں قیدنوازشریف کا اہم ترین پیغام سامنے آگیا

datetime 5  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک)سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ میں کبھی بھی ڈیل نہیں کروں گا، قانونی جنگ لڑوں گا، ووٹ کو عزت دو کے بیانیے پر قائم ہوں۔ ایک نجی ٹی وی کے مطابق اہل خانہ سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہاکہ، موجودہ حکومت جلد اپنے انجام کو پہنچنے والی ہے،ہمیں این آر او کا طعنہ دینے والے بہت جلد عوام سے این آر او مانگیں گے، عوام موجودہ حکومت کا احتساب کریں گے۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں نواز شریف نے کہا کہ

مسئلہ کشمیر پر دنیا کو جاگنا ہوگا، مقبوضہ کشمیر میں بھارت ظلم کر رہا ہے، دنیا آگے بڑھ کر اس مسئلے کو حل کروائے۔ شریف خاندان کے افراد نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شر یف سے کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات کی، ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے بھی نواز شریف سے ملاقات کر کے ان کا طبی معائنہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق نواز شریف سے ان کی والدہ بیگم شمیم اختر،بھائی شہباز شریف، داماد کیپٹن (ر)محمدصفدر، نواسے جنید صفدر،نواسی اورذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے ملاقات کی۔اہل خانہ نے نواز شریف سے ان کی خیریت دریافت کی جبکہ نواز شریف نے بھی اپنے چھوٹے بھائی شہباز شریف کی خیریت دریافت کی۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں ملکی مجموعی سیاسی صورتحال،نیب کیسز سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں شریک ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے نواز شریف کا طبی معائنہ بھی کیا۔نواز شریف اورشریف خاندان سے اظہاریکجہتی کے لئے جیل کے باہر موجود کارکنان قیادت کے حق میں اور حکومت کیخلاف نعرے لگاتے رہے۔دریں اثناء پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن (ر)محمد صفدر نے کہا ہے کہ بہت جلد نئے انتخابات ہونے جا رہے ہیں اورملک میں جلد حقیقی تبدیلی ا?جائے گی،ووٹ کو عزت دو کا نعرہ کامیاب ہوگا،جو ڈیل اور 15 ملین ڈالر دینے کی بات کررہے ہیں ان کو ہم پانچ ٹکے نہ دیں۔

صحافیوں سے غیر رسمی گفتگوکرتے ہوئے کیپٹن (ر) محمد صفدرنے کہاکہ نئے انتخابات ہونے والے ہیں اور سابق وزیراعظم نواز شریف اپنی جنگ کوٹ لکھپت میں جیت چکے ہیں۔انہوں نے ڈیل کے حوالے سے خبروں بارے سوال کے جواب میں کہا کہ جو ڈیل اور 15 ملین ڈالردینے کی بات کررہے ہیں ان کو ہم پانچ ٹکے نہ دیں،اگر ہمارے پاس حرام کا پیسہ ہوتا تو ان کو ضرور پیشکش کرتے۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…