جمعرات‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2025 

پیپلزپارٹی نے نے جی آئی ڈی سی کے 300ارب روپے خرچ کرنے کا فارمولا تجویز کردیا

datetime 5  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان پیپلزپ ارٹی کے سینئر رہنماء سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ خورشید شاہ نے جی آئی ڈی سی کے 300ارب روپے خرچ کرنے کا فارمولا تجویز کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام سے اکٹھے کئے گئے پیسے عوام پر ہی لگائے جائیں،

300 ارب این ایف سی کے تحت صوبوں کو دیئے جائیں،صوبے رقم کو صحت اور تعلیم کے شعبوں پر خرچ کریں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماء سید خورشید احمد شاہ نے کہا کہ شکر ہے گیس ڈویلپمنٹ انفراسٹرکچر سیس کے 300 ارب روپے کی ڈکیتی رک گئی۔ انہوں نے کہا کہ معاملہ سامنے آتے ہی کہا عمران حکومت اپنوں کیلئے حاتم طائی نہ بنے۔انہوں نے کہا کہ یہ 300 ارب بجلی، گیس مہنگی کر کے پاک ایران گیس پائپ لائن کیلئے عوام سے اکٹھے کیئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ریاست کے عوام کی امانت آپ کچھ لوگوں کو بخش نہیں سکتے۔ انہوں نے کہا کہ سیدھا سادا فارمولا ہے، عوام سے اکٹھے کیئے پیسے واپس عوام پر ہی لگائے جائیں۔انہوں نے کہا کہ جی آئی ڈی سی کے 300 ارب روپے این ایف سی کے تحت صوبوں کو دیئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبے اس رقم کو صحت اور تعلیم کے شعبوں پر خرچ کریں،اس طرح عوام کی امانت واپس عوام تک پہنچ جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا آرڈیننس سے لاعلمی ظاہر کرنا اپنی نااہلی تسلیم کرنا ہے۔ آرڈیننس وزیراعظم کی ایڈوائس پر صدر جاری کرتا ہے،وزیراعظم تسلیم کریں اس کا گورننس پر کنٹرول نہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…