اسلام آباد (این این آئی)نیپرا نے بجلی ایک روپے 78 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی،بجلی صارفین پر 24 ارب 60 کروڑ روپے کا بوجھ پڑے گا، تفصیلات کے مطابق بجلی جولائی کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی ہے،اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک لائف لائن زرعی صارفین پر بھی نہیں ہوگا،جولائی میں ہائڈل سے 32.53 فیصد کوئلے سے 14.33 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔ سی پی پی اے کے مطابق مقامی گیس سے 11.81 فیصد درآمدی ایل این جی سے 24.71 فیصد بجلی پیدا کی گئی،جولائی میںفرنس آئل سے
5.50 فیصد بجلی پیدا کی گئی، نیپرا حکام نے بتایاکہ اگر فرنس آئل سے پلانٹس چلائے جاتے تو 5 ارب 60 کروڑ روپے کی بچت کی جاسکتی تھی،بہتر صلاحیت والے پلانٹس چلائے جاتے تو صارفین کو ریلیف فراہم کیا جاسکتا تھا، چیئر مین نیپرا نے کہاکہ کوٹ ادوپاور پلانٹ کی کیپسٹی کی تفصیلات فراہم کریں۔تربیلا کی ٹنل 3سولہ جولائی چلنے سے ہائیڈل سے کم استفادہ کیا گیا۔ ممبر نیپرا نے کہاکہ میرٹ کیا تھا اور کیاتبدیلی کی گئی اس کی تفصیلات فراہم کریں،میرٹ آرڈر تبدیل کرنے سے نقصانات ہوتا ہے اس لئے اسکی تفصیلات دیں۔