اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان نے جی آئی ڈی سی کے حوالے سے آرڈیننس واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اپنے بیان میں وزیر اعظم عمران خان نے کہاکہ آرڈیننس واپس لینے کا فیصلہ شفافیت کو یقینی بنانے کیلئے کیا گیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے اٹارنی جنرل کو سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت بھی کی ہے تاکہ معاملہ قانون اور آئین کے مطابق جلد سے جلد
حل کیا جاسکے۔وزیراعظم عمران خان نے اپنے بیان میں کہا کہ عدالت جانے کے نتیجے میں فیصلہ کسی بھی طرف ہو سکتا ہے۔یاد رہے کہ جنوری 2012سے دسمبر 2018تک جی آئی ڈی سی کی مد میں رکی ہوئی رقم 417ارب روپے ہے۔سپریم کورٹ نے پہلے مرحلے میں جی آئی ڈی سی قانون کا خاتمہ کر دیا تھا۔وفاقی حکومت کی نظر ثانی اپیل بھی سپریم کورٹ میں خارج کر دی گئی تھی۔